counter easy hit

بھاشا ڈیم نواز شریف ہی بنائیں گے، حمزہ شہباز نے پیشگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بھاشاڈیم ضرور بنے گا لیکن موجودہ حکومت سے نہیں بلکہ میاں نواز شریف اقتدار میں آ کر بنائیں گے۔ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھاشا ڈیم کیلئے زمین خریدی،
چندہ نہیں مانگا، جمعہ جمعہ آٹھ دن میں گیس کی قیمت بڑھا دی گئی، اب بجلی کی قیمت بڑھانے کی بات کر رہے ہیں، عوام کو آہستہ آہستہ حقائق کا علم ہو رہا ہے۔ لاہور کے علاقے سید مٹھا بازار میں این اے 124 کے ضمنی الیکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کرتا، جھوٹ جھوٹ اور سچ سچ ہوتا ہے۔این اے 124 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں فتح مسلم لیگ نون کی ہو گی۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک ماہ میں حکومت کی کارکردگی اور ملک کا حال دیکھ لیں، ہم نے عمران خان کو واپس گھر بھجوانا ہے۔اس سے قبل پارٹی رہنماﺅں کی آمد پر کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں نعرےبازی کی۔