counter easy hit

لاہور :10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مجرم اپنے انجام کو پہنچ ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے دس سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کودس سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔لاہورکی سیشن عدالت نے غازی آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزا سنا دی۔ ملزم عدنان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2016 میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ،
عدالت نے فریقین کے دلائل اورشواہد کی بنیاد پرملزم عدنان کو دس سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔سزا کے وقت معصوم بچی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے پربچی کے والدین نے شکرادا کیا۔