counter easy hit

دورہ سعودی عرب سے واپسی پر عمران خان پوری قوم کو کیا خو شخبری سنانے والے ہیں ؟ حامد میر نے پیشگوئی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے نوید ملک سے بہت بار ملاقات ہوئی لیکن وہ کسی بھی مقام پر کے الیکٹر ک اور دیگر معاہدوں میں نہیں تھا،ہم نے یہ کوشش کی کہ شنگھائی پاورکمپنی آجائے اوراس کیلئے کام کیا گیا ا س میں نوید ملک کا کوئی کردار نہیں تھا۔
پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوید ملک کے حوالے سے مجھے نوازشریف نے کبھی نہیں کہا ۔ ا س حوالے سے توڈیل ہی نہیں ہوئی۔ ابراج ایک نجی اوریوٹیلیٹی کمپنی ہے میں اپنے مرحوم بھائی طارق عمر کی وجہ سے اس سے ملا۔ ابراج ایکویٹی کی حیثیت ایسی ہے جیسے حبیب بنک ہے ۔ نوید ملک کی سٹوری میں یہ نہیں لکھا کے الیکٹرک کے حوالے سے ہونے والی ڈیل کے بدلے نوازشریف کو 20 ملین ڈالر دینگے ۔سینئر صحافی حامد میر نے کہا جس روز شہبازشریف گرفتار ہوا تھا اس روز یہ طے ہوگیا تھاکہ جو ان کا بیانیہ تھا وہ غلط اورنوازشریف کابیانیہ درست ہے ۔ شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ نوازشریف کے بیانیہ کے تائید تھی۔ اب شہبازشریف کا بیانیہ وہی ہے جونوازشریف کابیانیہ تھا۔ضمنی الیکشن سے پہلے شہبازشریف کی گرفتاری سے ن لیگ کوفائدہ اورپی ٹی آئی کو نقصان ہوا جس نے گرفتاری کا حکم دیا تو اس کی دانش مندی اچھی نہیں ہے ۔ نوید ملک پہلے پی پی کے ساتھ منسلک تھے اوراب یہ پی ٹی آئی کے بعض اورقریبی دوستوں کے بھی قریب ہیں۔اس ایشو میں سے نوازشریف نکلیں نہ نکلیں البتہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی نے ضرور نکلناہے ۔
لگتا ہے کہ عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر اچھی خبر لے کرآئیں گے ۔ حکومت کو سمجھ آئی ہے توعمران خان سعودی عرب جارہے ہیں، عمران خان نے اپنے اتحادیوں جو کچھ ناراض تھے انہیں راضی کرلیا ہے جبکہ پنجاب میں بھی عمران نے معاملے کو کنٹرول کرلیا ہے ۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شہبازشریف کا بیانیہ بدلہ نہیں ہے اس کاپتہ تو کچھ دنوں میں چلے گا۔ شہبازشریف نے اپنے پروڈکشن آرڈر سے بھرپورفائدہ اٹھایا اور اپنا بیانیہ قوم کے سامنے بیان کیا۔مجھے لگتا ہے کہ نیب کی تیاری درست نہیں اس کو تھوڑا غور کرنا ہو گا۔ اگر کسی دوسرے ملک میں یہ سیکنڈل ابراج والا ہوتا تو میاں نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی اس میں کچھ نہیں ہوگا ۔