counter easy hit

آج کل مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ کی زیارت کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان کے حوالے سے کس طرح کی دعائیں کرتی نظر آتی ہے؟ اوریا مقبول جان کا شاندار انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اوریا مقبول جان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق عمرے کے دوران پیش آنے والا انتہائی روحانی تجربہ بیان کر دیا۔ معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میں عمرے کے دوران ہزاروں لوگوں سے ملا لیکن ان میں سے ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا
جس نے مجھ سے عمران خان کے حق میں دعا کرنے کو نہ کہا ہو۔ تفصیلات کے مطابق اوریا مقبول جان کچھ عرصہ قبل عمرے پر سعودی عرب میں موجود تھے۔ واپسی پر انہوں نے وزیر اعظم سے متعلق پیش آنے والا انتہائی روحانی تجربہ اپنے ناظرین کو سنا دیا۔ اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میں پہلے یہ واضح کر دوں کہ جو بندہ بھی خاتم النبین ﷺ کے حرم سے متعلق جھوٹ بولے اور غلط بیانی کرے وہ تو اپنا ٹھکانہ جہنم میں سمجھے۔ انکا کہنا تھا کہ میں عمرے پر گیا تھا اور وہاں مجھے ہزاروں لوگ ملے ، جنہوں نے میرے ساتھ تصاویر بنائیں مجھے دعا کے لیے کہا۔ انکا کہنا تھا کہ اس بات سے میری عبادت تو خراب ہوئی مگر یہ لوگوں کی محبت تھی، آجکل یہ رواج بن چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں آپکو یہ واضح کردوں کہ ہزاروں لوگ مجھ سے ملے اور ان میں سے ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جنہوں نے مجھ سے 2 درخواستیں نہ کی ہوں۔ ایک درخواست تو یہ کی جارہی تھی کہ میں پاکستان کے لیے دعا کروں اور دوسری دعا یہ کہی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے دعا کریں ۔ ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں یہ بھی واضح کردوں کہ یہ کوئی ڈانس پارٹی والے لوگ نہیں تھے یہ مذہبی پس منظر والے لوگ تھے جنہوں نے عمران خان سے ایسی امیدیں لگا رکھی ہیں۔