counter easy hit

حمیرا ارشد خلع کیلئے پھر عدالت پہنچ گئیں

شو بز سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی میں جھگڑوں اور اختلافات کی خبریں زینت بنتی رہی ہیں ،کبھی میرا کا معاملہ عدالت پہنچ جاتا ہے تو کبھی وینا ملک کا لیکن آج عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد پہنچ گئیں اور خلع کی در خواست دے دی۔

Hameera arrive for justice for Arshad Khalifaگلوکارہ حمیراارشدنے اپنے شوہر احمد بٹ کیخلاف الزامات کے انبار لگا دیئے اور خلع کیلئےسیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

خلع کی درخواست دائر کرتے وقت گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ کےساتھ مزید گزارا نہیں کرنا چاہتی،اپنے بیٹے کی خاطراحمد بٹ کی زیادتیاں بر داشت کیںلیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے خلع کے حصول کیلئے سیشن کو رٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوںنے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنےکاحکم دینے کی استدعا کی ہے۔