counter easy hit

حج پالیسی: ہائیکورٹ کا حکم امتناع، وزارت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Hajj policy: the prohibition

Hajj policy: the prohibition

وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود نئی حج پالیسی کا اعلان نہ ہو سکا۔ وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور ابھی تک نئی حج پالیسی کا اعلان نہیں کر سکی جس کی وجہ سے حجاز مقدس جانے کے خواہشمندوں کی وزارت میں کالز کا تانتا بندھ گیا ہے مگر وزارت انہیں مطمئن کرنے میں ناکام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث نئی حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حج پالیسی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جسے ابھی تک جاری نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے نئی حکمت عملی مرتب کر لی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ وزارت مذہبی امور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر جائے گی اور استدعا کرے گی کہ حج پالیسی پر ہائیکورٹ کی جانب سے دیا گیا حکم امتناع خارج کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کو سعودی حکومت کی جانب سے بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک اپنے عازمین کی تفصیلات سے سعودی حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں مگر پاکستان کا معاملہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے۔