counter easy hit

پاک فوج نے کچے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا چارج سنبھال لیا

Army takes charge

Army takes charge

علاقے میں کرفیو نافذ ، کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں تا کہ کوئی ڈاکو نکلنے نہ پائے
راجن پور (یس اُردو) راجن پور میں فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا چارج سنبھال لیا، کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جائیں گے ۔
کچے کے علاقے میں فوج پکا آپریشن کرنے کو تیار ہے ، پنجاب پولیس کی ناکامی کے بعد فوج اور رینجرز نے آپریشن آہن کی قیادت سنبھال لی ۔چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں فضائی اور زمینی کارروائی کی جائے گی ۔ فوجی جوانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں تا کہ کوئی ڈاکو نکلنے نہ پائے ۔فوجی جوانوں نے ستائیس پولیس چوکیوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جبکہ تھانہ شاہوالہ کا کنٹرول رینجرز کے پاس ہے