counter easy hit

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کمزور اور بزدلانہ ہے ، حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کمزور اور بزدلانہ ہے جبکہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ‘ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرائیں۔