counter easy hit

پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا،حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور برکتوں والی رات کا تحفہ ہے اسے نقصان پہنچانے والوں کا انجام دنیا دیکھے گی۔پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا اور یہ اسلام کا قلعہ اور حقیقی تجربہ گاہ بنے گا۔اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والے اس دنیا میں بھی عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے اور آخرت میں بھی ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔عوام تنگ نظری اورانتہا پسندی کو مسترد کردیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کیصدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام لیوا کسی بے گناہ کی جان نہیں لے سکتا۔ بے گناہوں کی جانیں لینے والے اجرتی قاتلوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں