counter easy hit

کرپشن مافیا کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں،حاجی ابرار اعوان

 Haji Abrar Awan

Haji Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن مافیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف تمام محب وطن سیاسی قوتیں ایک پیج پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو حکومت یا کرپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف پانامہ لیکس ایشو کو کسی صورت میں بھی پس منظر میں نہیں جانے دے گی۔ قومی خزانے پر بیدردی سے ہاتھ صاف کرنیوالے عنقریب جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ شریف برادران نے حکومت میں آکر کرپشن اور بدعنوانیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔