counter easy hit

پی ٹی آئی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے،حاجی ابرار اعوان

Haji Abrar Awan

Haji Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف حکومتی کرپشن کے خلاف جد وجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ ملک میں نہ تو مارشل لا لگے گا نہ ہی لیگی حکومت بچے گی۔ جمہوریت کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ نواز شریف اور درباریوں سے ہے۔ غربت ،بے روزگاری اور مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور قوم کی امیدوں کا مرکز صرف پاکستان تحریک انصاف ہے۔