counter easy hit

حافظ آباد:گیس لیکیج سے مکان ميں دھماکا، چھت گر گئی، 2 افراد زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (یس ڈیسک) حافظ آباد کے ایک مکان میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا۔ مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاولپورہ کے ایک مکان میں چولہے کی گیس کھلی رہ گئی تھی۔

صبح ناشتے کیلیے گھر کی خواتین نے چولہے میں آگ لگائی تو زوردار دھماکا ہوا اور مکان کی مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔