گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Gwadar Airport to close for a month
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔ متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کےبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔








