counter easy hit

اپوزیشن کو بڑادھچکا؛وزیراعظم کے گوشوارےدرست قرار

Gusuarydrst the bradcka the opposition, Prime Minister

Gusuarydrst the bradcka the opposition, Prime Minister

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے ٹیکس گوشوارے درست قرار دے دیے گئے۔ بین الاقوامی چارٹرد ٹرڈفرم ”فرگوسن“ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے ٹیکس گوشوارے قانونی اوردرست ہیں۔ چارٹرڈ فرم کے مطابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکےٹیکس گوشواروں میں کوئی تضاد نہیں۔

فرگوسن کی رپورٹ کے مطابق پلاٹ کی خریداری کے معاملے پر اپوزیشن کی تنقید بے بنیاد ہے، وزیراعظم نواز شریف نے دو ہزار گیارہ کے گوشواروں میں مریم نوازکواپنے زیر کفالت ظاہر نہیں کیاتھا نہ ہی اس وقت گوشوارے میں خود کفیل اولاد کا کالم علیحدہ سے موجود تھا۔ فرم کے مطابق بعد میں مریم نواز کی جانب سےپراپرٹی اپنے گوشوارے میں ظاہرکر دی گئی تھی۔

فرگوسن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دوہزارگیارہ میں مریم نواز کے نام خریداگیا پلاٹ اس وقت کے ٹیکس گوشواروں کے درست کالم میں درج کیا۔ مریم نواز کے نام کا اندراج کالم بارہ میں اس لیےکیا گیا کیونکہ اس وقت ٹیکس گوشواروں میں اس  اولاد کا کالم موجود نہیں تھا جو خود کفیل ہو جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کے فارم میں یہ تبدیلی دوہزار پندرہ میں کی ہے۔

چارٹرڈ فرم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پلاٹ کی خریداری کے وقت مریم نوازخود بھی ٹیکس گزار تھیں اور انہوں نے اگلے سال بینک ذرائع سے رقم ادا کر کے پلاٹ اپنے نام کرا لیا جس کا ذکربعد کے گوشواروں میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ شریف فیملی نے بین الاقوامی  فرم سے نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق رائے مانگی تھی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website