counter easy hit

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

انسداد دہشتگردی فورس گوجرانوالہ نے خفیہ کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار کر لیا۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم آفتاب احمد کو نارووال سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پر مبنی لٹریچر کی تشہیر کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر، سمارٹ فون اور شرانگیز لٹریچر برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے