counter easy hit

گوجرانوالہ: ٹریفک وارڈن نے دکاندار کو تشدد کو نشانہ بنا ڈالا

Gujranwala: traffic

Gujranwala: traffic

گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن نے دکاندار کو تشدد کو نشانہ بنا ڈالا۔ بوتل مار کر ٹک شاپ کے ملازم کو شدید زخمی کر دیا۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو) شدید گرمی ہو روزہ بھی ہو تو دماغ گھوم ہی جاتا ہے ۔ گوجرانوالہ کا علاقہ چھچحر والی میں ٹریفک وارڈن نے پیٹرل پمپ کی ٹک شاپ سے ٹھنڈی بوتل مانگی ۔ ٹھنڈی بوتل نہ ملی تو وارڈن صاحب کا دماغ گرم ہو گیا ۔آؤ دیکھا نہ تاؤ بوتل اٹھائی ملازم کے سر میں دے ماری جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان پیٹی بھائی کی حمایت میں دور کی کوڑی لائے۔ بولے وارڈن مختار سندھو ٹک شاپ سے گھر کا سودا سلف لینے گیا تھا ۔ دکاندار کے نازیبا الفاظ کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا