counter easy hit

پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کا جنم

children born

children born

بچے کی پیدائش لزبن ہسپتال میں 32 ہفتوں کے بعد ہوئی، وزن 2.35 کلو ہے۔
لزبن: (یس اُردو) پرتگال کے ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ اس خاتون کا دماغ تقریباً چار ماہ سے مردہ حالت میں تھا۔ بچے کی پیدائش لزبن ہسپتال کے سی سیکشن میں 32 ہفتوں کے بعد ہوئی اور اس کا وزن 2.35 کلو ہے۔ اس خاتون کو 20 فروری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اس وقت وہ حاملہ تھیں اور طبعی معائنوں سے سامنے آیا کہ جنم لینے والا بچہ صحت مند حالت میں ہے جس کے بعد اس کے بچے کے والد نے اسے اسی حالت میں رکھنے کی حامی بھری تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچے کا جب جنم ہوا تو وہ اچھی حالت میں تھا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ابھی تک اس خاتون کو مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ کسی بھی خاتون کے دماغ کو مردہ قرار دئیے جانے کے بعد رحم میں بچے کے پرورش پانے کا یہ طویل ترین دورانیہ ہے۔ اس سے قبل جنوری میں پولینڈ کے شہر راکلا میں اسی طرح ایک بچے کی پیدائش ماں کا دماغ مردہ قرار دئیے جانے کے 55 روز بعد ہوئی تھی۔