تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے منہ سے نکلنے والے زہر آلود الفاظ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ اور پی ایم ایل ق ریاض ریجن کے صدر امتیاز احمد نے پی ڈی ایم کے جلسہ اور نواز شریف کی تقریر کے بارے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیارہ جماعتی جلسہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی، تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے منہ سے نکلنے والے زہر آلودہ الفاظ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، ہمیں فخر ہے اپنے بہادر افواج پر جو روزانہ قربانیاں دے کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائے ہوئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کے عسکری اور سول اداروں کی امین جماعت ہے جس نے ہر دور میں چوہدری برادران کے وژن کے مطابق اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور ان کی مضبوطی کے لیے بے پناہ کاوشیں کیں آجکل چند سیاسی شوبدہ باز پاکستان کے اداروں پر بہتانوں کی یلغار کیے ہوے ہیں ہم پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی طرف سے اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ مشکل کی ہر گھڑی ہم پاکستان کی غیور عوام افواج پاکستان اور پاکستان کی سالمیت کے ساتھ دو جسم ایک جان ہو کر مقابلہ کریں گے۔