counter easy hit

افغان طلبہ کی سفارتخانہ پاکستان کابل میں آمد، بہت جلد پاکستان کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان کی طرف سے افغان شہریوں اور طلبا وطالبات کیلئے نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کے بعد کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو بڑی تعداد میں افغان شہریوں کے پاسپورٹس وصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سفارتخانے کے احاطے میں سینکڑوں افغان طلبا وطالبات موجود ہیں اور ویزوں کےلیے اپنے پاسپورٹس جمع کروا رہے ہیں۔حکومت پاکستان کی طرف سے علامہ اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تحت 3000 افغان طلبا وطالبات منتخب کیے گئے تھے۔سفیر منصور احمد خان نے لکھا کہ افغان طلبا وطالبات پاکستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں شمولیت کے لئے جلد ہی پاکستان کا سفر کریں گے۔ واضح رہے کہ 3000افغان شہریوں کو دی گئی سکالر شپس پر ہائر ایجوکیشن کمیشن 7٫115 ارب روپے خرچ کریگا۔

AFGHAN, STUDENTS, SELECTED, THROUGH, ALLAMA IQBAL, SCHOLORSHIP, PROGRAM, SUBMITTING, THEIR, PASSPORTS, TO, PAK EMBASSY, KABUL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website