counter easy hit

گوجرانوالہ :رمضان بازاروں میں بھی اشیا کے قیمتوں میں نمایاں کمی نہ ہوسکی

Gujranwala did not

Gujranwala did not

شہر میں حکومت کی جانب سے 17 بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں اشیا بازار کی نسبت معمولی سستی ملیں گی
گوجرانوالہ (یس اُردو ) رمضان بازار لگنے کے باجود عوام خوار ، اشیاء دستیاب ہونے کے باجود ان کی قیمتوں میں خاص کمی نہ ہوسکی ۔ رمضان المبارک کے ایام میں شہریوں کو معیاری و سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر گوجرانوالہ ضلع میں 17رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں سے اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے 10روپے فی کلو گرام کے حساب سے سستی ملیں گی ۔ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 230 روپے جبکہ رمضان بازار میں 225 روپے فی کلو ہے ۔ اسی طرح مارکیٹ سے پندرہ سو گرام چاول 100 روپے جبکہ رمضان بازار سے چودہ سو گرام چاول اسی قیمت پر مل رہے ہیں ۔ لیموں 220 روپے ، بیسن 125 روپے ، دال چنا 130روپے ، دال ماش 250 روپے ، آلو 25 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار اور عام مارکیٹ سے ملنے والی اشیا ء کی قیمتوں میں خاص کمی نہیں ہے ۔ رمضان بازار سے ملنے والی اشیاء کی قیمتوں اور ان کے معیار سے شہری نالاں ہیں جبکہ ان بازاروں کی سکیورٹی بھی نہیں کی گئی ۔