counter easy hit

فرانس: عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ، دو زخمی

France: building

France: building

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے
پیرس (یس اُردو) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ، دو زخمی ہو گئے ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ سینٹ ڈینس میں پیش آیا ، پانچ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔