counter easy hit

گوجرانوالہ: سیکیورٹی انتظامات نا مکمل، سرکاری کالجوں سمیت 10 تعلیمی ادارے سیل

Gujranwala complete security

Gujranwala complete security

گوجرانوالہ میں سکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری کالجوں سمیت دس تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا۔ سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پرڈی سیل کیا جا ئیگا۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو) ضلعی انتظامیہ نے سکیو رٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر سیٹلائیٹ ٹاؤن، قلعہ دیدار سنگھ، ماڈل ٹاؤن اور کوتوالی کے علاقوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج، ڈگری کالج، سینٹ پال، آئیڈل کالج، گورنمنٹ اسلامیہ کالج، گورنمنٹ کامرس کالج سمیت دس تعلیمی ادارے سیل کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ نے باؤنڈری وال اونچی کرانے، خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ لگوانے کی متعدد بار ہدایت کی تھی لیکن کالج انتظامیہ سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر کالجز کو ڈی سیل کیا جائے گا۔