counter easy hit

گڈو سے کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاور دھماکے سے تباہ

Power

Power

نصیرآباد (یس ڈیسک) نصیرآباد میں نوتال کے مقام پر تخریب کاری کی کارروائی میں گڈو سے کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن کے 2 ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کے بجلی کے 2 ٹاوروں کو شدت پسندوں نے دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کیسکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کو خضدار ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے تاہم دیگر اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، دو روز قبل بھی اُچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاور چھتر کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیے گئے تھے جن کی مرمت بھی تک مکمل نہیں کی گئی ہے۔