counter easy hit

یونان: کسانوں نے وزارت زراعت کی عمارت پر دھاوا بول دیا

Greece: farmers stormed

Greece: farmers stormed

مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دیئے ۔ پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعما ل کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا
ایتھنز (یس اُردو) یونان کے شہر ایتھنز میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں کسانوں نے وزارت زراعت کی عمارت پر دھاوا بول دیا ، پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو بھگا دیا ۔سینکڑوں کسان مظاہرین نے پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا ، احتجاج کے دوران مظاہرین وزارت زراعت کی عمارت پر ٹوٹ پڑے ، پولیس نے مظاہرین کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دیئے ۔ پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعما ل کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا ۔