counter easy hit

یونان: پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

Greece: 5 killed

Greece: 5 killed

یونانی جزیرے سموس کے پاس سمندر میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد مارے گئے۔
ایتھنز: (یس اُردو) یونان کے کوسٹ گارڈزکے مطابق بحیرہ ایجیئن کے مشرقی حصے میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم پانچ تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں چار عورتیں اور ایک بچہ شامل ہے۔ پلاسٹک کی کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ یونانی جزیرے ساموس کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق پانچ افراد کو بچا لیا گیا۔ جن میں دو عورتیں، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔