counter easy hit

چینل ٹوئنٹی فور کا مؤقف سنے بغیر بندش کا فیصلہ کہیں ناپسندیدہ خبروں کا ردعمل تو نہیں،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سوال

اسلام آباد(یس اردو نیوز)عمران خان نوکری دینے کے وعدے سے آئے تھے اور جب سے حکومت ملی مسلسل روزگار چھین رہے ہیں۔میڈیا چینل کا مؤقف سنے بغیر بندش کا فیصلہ کہیں ناپسندیدہ خبروں کا ردعمل تو نہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پیمرا کی طرف سے میڈیا ادارے کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان سے اختلاف کرے، اس کی آواز دبادی جائے، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اختلاف کرنے والے اینکرز کے پروگرامز بند کرائے گئے، چینل مالکان پر دباؤ ڈالا گیا،انھوں نے کہا کہ عمران خان اگر اختلاف برداشت نہیں کرسکتے تو کرسی چھوڑدیں۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ پیمرا فوری طور پر میڈیا چینل کی بندش کا فیصلہ واپس لے کیونکہ چینل کی بندش سے جو ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوں گے، ان کا مستقبل کیا ہوگا۔ عمران خان نوکری دینے کے وعدے سے آئے تھے اور جب سے حکومت ملی مسلسل روزگار چھین رہے ہیں۔ میڈیا کا گلا گھونٹنے سے عمران خان سچ کو نہیں چھپاسکتے، آج ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حکومت نااہل ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website