counter easy hit

پائلٹس کے لائسنسز سے متعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں، زلفی بخاری کا برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے ساتھ مکالمہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیراعظم دباؤ کی پروا کئے بغیر پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ پائلٹس کے لائسنسز سے متعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات چیت کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کے معاملے پر فرنٹ فٹ پر ہیں۔ انکی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ کسی بھی ذمہ دار لیڈر کی طرح صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دباؤ کی پروا کئے بغیر پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ پائلٹس کے لائسنسز سے متعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔

Good to speak @sayedzbukhari, reassuring to know that @ImranKhanPTI is on the front foot and dealing with the #PIA issue head on, using his leadership to do a root and branch clear out of unacceptable poor practice to ensure aviation and passenger safety #Pakistan
— Naz Shah MP (@NazShahBfd) July 3, 2020

Always a pleasure @NazShahBfd, thankyou for always sticking up for.
Our PM is playing on front foot on #PIA issues regardless of pressures.
The pilots probe wasnt a leak,it was something he wanted corrected to ensure aviation safety for our ppl as any responsible leader must https://t.co/lg02lMsMmG
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 4, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website