yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

تو حکومتی امور کون سنبھالے گا

Yes 2 Webmaster August 11, 2015 1 min read
Trading
Share this:
Trading
Trading

تحریر : محمد فہیم شاکر
جناب اگر آپ بھی تجارت کریں گے تو حکومتی امور کون سنبھالے گا ، یہ الفاظ تھے ایک صحابی رسول کے، اس وقت جب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مسند خلافت پر جلوہ افروز ہوئے، اور پھر جب ان کی تنخواہ کا معاملہ اٹھا تو آپ نے تاریخی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” میں اسی قدر تنخواہ لوں گا جس قدر ایک مزدور لیتا ہے” تو ایک کہنے والے نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ میں
آ پ کا گزارا مشکل سے ہی ہوگا تو آپ نے ارشاد فرمایا” تو پھر میں مزدور کی تنخواہ بڑھا دوں گا۔

یہ وہ سنہری دور تھا جب مسند خلافت کے جانشین کو مزدور طبقہ کی فکر لاحق تھی اور عامة الناس پر کوئی بھی ایسا ٹیکس لاگو نہ تھا جس کو ادا کرنے سے وہ محروم تھے۔جبکہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 25ملین لوگ PTCLانٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ اس انٹرنیٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس 220روپے فی کس لگایا گیا ہے جو کہ 5ارب50کروڑ بنتا ہےبجلی پر حکومت نے دو نئے سرچارج، فنانشل کاسٹ سرچارج اور ٹیرف ریشنلا ئزیشن سرچارج عائد کئے ہیں جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق اس سرچارجز سے رواں سال 130ارب روپے کی آمدن ہوگی جبکہ وزارت پانی و بجلی کے مطابق گھریلو صارفین پر اس کا کوئی اثر یا بوجھ نہیں ہوگا، کیسے نہیں ہوگا یہ تو وزارت ہی بتا سکتی ہےاور سننے میں آیا ہے کہ ڈیجیٹل میٹرز پرانے میٹرز کی نسبت 35فیصد تیز چلتے ہیں ، یعنی کم بجلی کھاتے لیکن یونٹس زیادہ دکھاتے ہیں ، چند طبقے تو دھوکہ باز تھے ہی، اب میٹرز بھی یہ کام کرنے لگیں گے، حیرت ہے۔

گھریلو صارفین کو پانی کا بل جو کہ پہلے فی گھر 60روپے تین ماہ کے لئے تھا اب بڑھا کر یکدم سے 300روپے فی مہینہ کر دیا گیا ہے اور یوں100گھروں پر مشتمل گاوں جو پہلے تین ماہ کا بل 6000روپے بل ادا کرتا تھا اب ایک ماہ کا بل 30000ادا کرے گا چلو پھر بھی شکر ہے پانی تو ملتا ہے نا، احتجاج کرنے والے رک جائیں ورنہ پانی سے بھی جائیں گے۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت خاطر خواہ کم ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول پر روپیہ دو روپے کم کرکے عوام پر احسان جتانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

لیکن گاڑیوں کے ٹیکس کی مدمیں جو رقم وصول کی جا رہی ہے وہ تین گنا زیادہ ہے شاید اسے ہی کہتے ہیں دائیں کی دکھا کر بائیں کی مارنا۔بھٹہ خشت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر 3فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، کون سا طبقہ ہے جو اس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ سے محفوظ رہ سکا ہے اوراس قدر ٹیکسز لگا کر حکومت کون سا خسارا پورا کر رہی ہے، خسارا پورا ہوتا تو نظر نہیں آتا البتہ حکومتی شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ساری عوام دیکھ رہی ہے۔

وزراء کے پاس اربوں روپے کی گاڑیاںتو ہیں لیکن غریب کے بچے کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے۔ سیاست جائے بھاڑ میں ،اس کی بلا سے ۔حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ہمسائیوں سے تجارت کی فکر لاحق اور شدت سے لاحق ہےتو ہم بھی حکومتی سے یہی کہیں گے کہ جناب اگر آپ بھی تجارت کریں گے تو حکومتی امور کون سنبھالے گا؟

تحریر : محمد فہیم شاکر
faheemshakir83@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Rao Iqbal
Previous Post پیر محل: سابق ایم پی اے راؤ اقبال کو بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Next Post جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا
General Raheel Sharif Meeting

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.