counter easy hit

حکومت ڈاکٹر شاہد نواز کو بیرون ملک بھجوائے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پمز اسپتال ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرت ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کےلیے بیرون ملک بھجوانے کا بندوبست کرے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر شاہد نواز پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے

ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔ ملک کو ڈاکٹر شاہد نواز کی خدمات کی ضرورت ہے، حکومت ان کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، اگر پاکستان میں علاج ممکن نہیں وقت ضائع کیے بغیر ڈاکٹر شاہد کو بیرون ملک بھجوایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈاکٹروں اور دیگر پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔