yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حکومت کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر

MH Kazmi May 23, 2019 1 min read
Government blowback news
Share this:

Government blowback news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد جے یو آئی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) منعقد ہوگی جس میں مشترکہ مؤقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ اعلان جاری کردہ اپنے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کارکنان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہوگا لہذا کارکنان پرعزم رہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جس طرح ملک گیر سطح پر ملین مارچ کیے ہیں بالکل اسی طرح یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نےاتفاق رائے سے 2018 کے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا لیکن اس وقت اتفاق رائے کے باوجود آل پارٹیز کانفرنس منعقد نہ ہو سکی تھی۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے مطابق جے یو آئی کے زیراہتمام عیدالفطر کے بعد منعقد ہونے والی اے پی سی میں اگر دیگر جماعتیں بھی شرکت کرنا چاہیں گی تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔ قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کے لئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ۔آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔ عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا ہے کہ ’’ ‏مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں‘‘۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کے لیے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کے پیغام کے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’’آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں‘‘۔انہوں نے جے یو آئی (ف) کے امیر کو مشورہ دیا ہے کہ ’’عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں‘‘۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اطراف چاپلوسوں کا ٹولہ ہے، چاپلوسوں کاٹولہ سب اچھا کی رپورٹ دیتا ہے، احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،حکومت عیش وعشرت سے لطف اندوزہونے کانام نہیں۔ اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی11 سالہ بچی فرشتہ کے والد سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ گھرسے افطاری کے سامان کیلئے نکلنے والی بچی اغواہوجاتی ہے،بچی کااغواحکومت اورہمارے معاشرے کی مجموعی ناکامی ہے،انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے میں جانوربھی غائب ہوجائے توانتظامیہ ذمہ دارہوتی ہے،پولیس اصلاحات کے حکومتی دعوے کہاں گئے؟،پوری دنیامیں پاکستان کاکیاتاثربن گیا ہے؟انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم میں بھی تاخیر کی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،ایف آئی آردرج کرانے کیلئے بھی دھرنوں کی ضرورت ہوتی ہے،یہاں چندقدم پروزیراعظم اورصدرہیں،یہ کوئی وزیرستان کامسئلہ نہیں،سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاحکومت کرنابہت آسان ہے،وزیراعظم کابیان لڈوکھانے کے مترادف ہے،حکومت کرنا آسان نہیں،بہت مشکل کام ہے،انہوں نے کہا کہ حضرت عمرفرماتے تھے کوئی جانوربھی بھوکامراتوپوچھ گچھ ہوگی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Indian actor 'Armaila Montundadkar' put the truth in front of the whole world
Previous Post بھارتی اداکارہ ’ ارمیلا ماٹونڈکر‘ نے حقیقت پوری دنیا کے سامنے رکھ دی
Next Post ایران نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے درد ناک نتائج کی دھمکی دے دی
Iran threatens painful results by taking a curtain

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.