yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

راولپنڈی کے بھابرہ بازار میں یادگار ماضی کے ساتھ گپ شپ

Web Editor May 17, 2018May 17, 2018 1 min read
Gossip with memorable ghost in Bhabra bazar of Rawalpindi
Share this:

دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں واقع بنی چوک کی گلیوں میں کافی چہل پہل نظر آتی ہے۔

Gossip with memorable ghost in Bhabra bazar of Rawalpindiوہ علاقہ جو کبھی اپنے شاندار حویلیوں اور دلفریب فنِ تعمیر کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا وہ آج ٹریفک کی بد انتظامی اور غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ماند پڑ گیا ہے۔ آلودہ گلیاں اور بے ترتیب تعمیرات نئے آنے والوں کے لیے کسی جگہ کو تلاش کرنا محال بنا دیتی ہیں۔

ہمارے سفر کا آغاز مرکزی راولپنڈی میں واقع کرتارپور مارکیٹ سے ہوا جہاں سے پھر پھولوں اور مصالحوں کی بازار عبور کرتے ہوئے، سید پوری گیٹ کی تلاش اور حویلی سجان سنگھ حویلی کا راستہ پوچھنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگ گیا۔

علاقے میں جا بجا کولونیل دور کے پرانے گھروں کی بالکونیاں نظر آ رہی تھیں.علاقے میں جا بجا کولونیل دور کے پرانے گھروں کی بالکونیاں نظر آ رہی تھیں.
ایک تنگ، ٹیڑھی میڑھی سیڑھیاں محفوظ کی گئی حویلی کی طرف لے جاتی ہیں، جس میں اس کی 1893 میں ہونے والی شاندار تعمیر کے اب بھی آثار موجود ہیں.ایک تنگ، ٹیڑھی میڑھی سیڑھیاں محفوظ کی گئی حویلی کی طرف لے جاتی ہیں، جس میں اس کی 1893 میں ہونے والی شاندار تعمیر کے اب بھی آثار موجود ہیں.

کسی زمانے میں راولپنڈی شہر کے دروازے بھی ہوا کرتے تھے وقت کی مار کھاتے اب ان کا نام و نشان ہی موجود نہیں۔ البتہ سید دروازہ ماضی کی یاگار بنا ہوا ہے۔ چہل پہل سے بھرپور چھوٹی بازار آتی ہے جہاں کولونیل وقت کی بالکونیوں سے آراستہ سرخ رنگ میں رنگی حویلی اور برابر موجود شیشوں والی مسجد کا منظر ماضی کی شاندار یادگار سے ہم کنار کرتا ہے۔

گیٹ میں داخل ہونے پر تنگ گلیاں 19 ویں صدی کے بنے گھروں کی طرف لے جاتی ہیں۔ لکڑی پر ماہرانہ دستکاری کے نمونوں سے مزین دروازے اور سحن کو راہداریاں ہیں، برٹش دور کے زیادہ تر ان دو یا تین مالے کے گھر عمدہ طرز تعمیر کے داخلی حصے کے ساتھ رنگے ہوئے ٹائلس اور چھت سے آراستہ ہیں۔

سجان سنگھ حویلی کی تنگ گلیاں، جو اپنے دور میں شہر کا ایک مشہور علاقہ ہوا کرتا تھا.سجان سنگھ حویلی کی تنگ گلیاں، جو اپنے دور میں شہر کا ایک مشہور علاقہ ہوا کرتا تھا.
پرانے گھروں کے بیرونی منظر اور تنگ گلیاں.پرانے گھروں کے بیرونی منظر اور تنگ گلیاں.

ابھی آپ گھروں کی فن تعمیر کے سحر میں گرفتار ہوتا ہی کہ گلی کا ایک تنگ موڑ آپ کو ایک کھلے صحن کی طرف لے جاتا ہے۔ آپ کے سامنے اپنے دور کی ایک شاہکار عمارت سجان سنگھ حویلی کا دلکش بیرونی حصہ نظر آتا ہے۔

کسی دور میں حویلی کے اندرونی حصے کو سونے، ہاتھی دانت اور نفیس لکڑی کے کام کے ساتھ آراستہ کیا گیا تھا، حویلی کی خستہ حالی شاندار ماضی، طاقت اور وقار کو بیان کر رہی تھی۔ اس حویلی کو ایک امیر تاجر رائے بہادر سجان سنگھ نے 1893 میں تعمیر کروایا تھا، یہ عمارت تاریخ اورفن تعمیر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

پرانے وقتوں کے فن تعمیر کے رنگ خوبصورتی بکھیر دیتے ہیں.پرانے وقتوں کے فن تعمیر کے رنگ خوبصورتی بکھیر دیتے ہیں.
شام کے وقت سجان سنگھ حویلی سے پرانے شہر کا دلکش نظارہ۔.شام کے وقت سجان سنگھ حویلی سے پرانے شہر کا دلکش نظارہ۔.

تنگ گلی میں ہر قدم کے ساتھ خستہ حالی کا شکار پرانے گھر اپنی خوبصورتی دھوپ میں چمکتے کسی ہیرے کی طرح نمایاں کرتے جا رہے تھے۔

ہم بالآخر بھابرہ بازار پہنچ گئے تھے، جو اپنے دور میں امیر ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا تھا اور فن تعمیر کے حوالے سے اپنی مثال آپ تھا۔

اس علاقے کی آبادی 18 ہزار افراد پر مشتمل ہے جو یہاں واقع کئی حویلیوں اور گھروں میں رہائش پذیر ہے۔

دیگر دیکھنے لائق جگہوں میں صدیوں پرانی شاہ دن چراغ امام بارگاہ اور صرافہ بازار شامل ہیں، صرافہ بازار میں آپ آج بھی روایتی انداز میں زیورات بنائے جاتے ہیں۔

صرافہ بازار سے ملحق شاہ چن چراغ کے قریب موجود گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے.صرافہ بازار سے ملحق شاہ چن چراغ کے قریب موجود گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے.
جمعرات کو شاہ چن چراغ میں جاری تقریب میں شرکت.
جمعرات کو شاہ چن چراغ میں جاری تقریب میں شرکت.

بھابرہ لفظ سنسکرت سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کہ جین مذہب سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری۔ بھابرہ تاجر اور سنار تھے جو موجودہ صرافہ بازار اور موتی بازار میں کام کرتے تھے۔ ان کی دولت اور امیری کا اندازہ ان کی حویلیوں اور مندروں سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ جن کے آثار جھروکوں، نفیس دستکاری سے بنائی گئی راہداریوں اور سجے دھجے بیرونی حصوں کی صورت میں نظر آتے ہیں۔

تقسیم ہند نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ سکھوں اور ہندوؤں کی ہی طرح بھابرہ برادری کو بھی فوراً اپنے علاقے چھوڑ دینے پڑے۔ تاہم کئی علاقوں کے نام وہی کے وہی رہے۔

لکڑی کے نفیس کام سے بنائے گئے پرانے گھروں کے جھروکے جہاں سنار اور تاجر رہا کرتے تھے.

محلہ بھابرہ کے ایک گھر میں نصب دروازہ.اس علاقے میں سنار اور تاجروں کے گھروں میں اب ان کی جگہ لدھیانہ دہلی اور فیروز پور سے آنے والے مہاجرین قیام پذیر ہیں جو اپنے ساتھ اپنی ثقافت لائے۔ اس پرانے محلے میں گھومتے پھرتے آپ کئی عمارتوں پر اوم اور جین مت میں سلام کرنے کے طریقے، ‘جے جنیندرا’ لکھا باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ مقامی رہائشی عبدالستار، جن کے والدین امبالا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے گھر کی حال ہی میں مرمت کروائی ہے۔ وہ یہ دیکھ کر حیران تھے کہ ان کے گھر کے گیٹ کے اوپر ہی جے جنیندرا لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’میرا خیال ہے کہ یہ ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔’

گھر کے باہر جین مت میں سلام کرنے کا طریقہ جے جنیندرا لکھا ہوا ہے۔ تاریخی ورثے کے لیے احترام کی خاطر رہائشی آج بھی انہیں محفوظ رکھا ہے.

سجان سنگھ حویلی سے جین مندر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہجرت کر کے جانے والے ہندو اور سکھ خاندان آج بھی اس علاقے کو دیکھنے آتے ہیں۔.انہوں نے بتایا کہ ہجرت کر کے جانے والی سکھ اور ہندو خاندان آج بھی محلہ دیکھنے آتے ہیں۔ مزید کہتے ہیں کہ، ’ہم انہیں اپنے گھروں میں بٹھاتے ہیں اور اپنے بڑوں کے زمانے کی یادوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں لدھیانہ، امبالا اور دہلی کے بارے میں بتاتے ہیں اور ہم انہیں وہ جگہیں دکھاتے ہیں جہاں ان کے اباؤ اجداد پلے بڑے ہوتے ہیں۔’

یہاں صرف طرز تعمیر ہی دیدنی نہیں۔ بھابرہ بازار ایک ایسی جگہ ہے جہاں اس شہر میں آپ کو خالص برصغیر کی سب سے لذیذ اور کھانے چکھنے کو مل جاتے ہیں۔ امرتسری اور کشمیری کلچھے، چاٹ کھانے سے آپ کو پرانی دہلی کی لذتیں یاد آ جائیں گی۔ امبالا کی کھیر اور مٹھائی، اور نرم حلوہ پوری اور کچوری، مطلب آپ سمجھیں کہ یہاں کا کھانا لاہور کی لذتوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ لاجواب دہی بھلے کے تازہ دہی بھلے اور میٹھی دہی اور چٹنی کے ساتھ چنا چاٹ وہ بھی صرف 80 روپے میں، بازار آنے کے لیے آپ کو ایک اچھا بہانہ فراہم کرتا ہے۔

بھابرہ بازار میں آئیں تو کھانا پینا کبھی نہ بھولیں۔ میں بھی لاجواب دہی بھلے سینٹر نامی کھانے کی ایک جگہ پر رکا۔

لاجواب دہلی بھلے پر دستیاب چاٹ کافی خوش ذائقہ ہے۔.بھابرہ بازار سے ملحقہ علاقے بھی آپ کے لیے تاریخ کے دریچے کھول دیتے ہیں۔ گلیوں میں شاندار تعمیر کے نمونے اور ختم ہوتی روایتوں کو اب بھی زندہ دیکھ سکتے ہیں۔ تمام پرانی عمارتوں کے باہر محلے کے رہائشیوں کے بیٹھنے اور آپس میں مل جل کر بات چیت کرنے کے لیے ٹھارا بنے ہوئے ہیں۔ ٹھارا کلچر محلوں کی رونق میں اضافہ کر دیتا ہے۔ بڑھتی آبادی، کمرشل سرگرمیوں اور حکومت ک بے دھیانی کے سبب یہاں کی تاریخی خوبصورتی خطرے کی زد میں ہے۔ نئی تعمیرات کے لیے چند پرانے گھروں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔ یہاں میرے ذہن میں جون ایلیا کا ایک شعر بے ساختہ گونج اٹھتا ہے: شہر دل میں عجب محلے تھے  ان میں اکثر نہیں رہے آباد

ایک بزرگ اپنے گھر کے باہر ٹھارے پر بیٹھے ہیں.

کولونیل دور کی یاد دلاتی کھڑکیاں.

دربار محل کی محراب جو اپنے شاندار ماضی کی گواہ ہے۔
چن چراغ کے قریب موجود پرکشش رنگوں سے رنگی حویلیاں.
سجان سنگھ حویلی کے بیرونی حصے کی خستہ حالی۔
ایک خاتون مزار پر دعا مانگ رہی ہیں.
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In China, 4,575 feet high ferrous wheel was opened to the public
Previous Post چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا
Next Post ٹانگوں سے محروم کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی سر کرلی
The peak, which lost the legs, touched the top of the top

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.