نریندرا مودی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔۔۔۔۔! اس عبارت کو دیکھ کرایسا محسو س ہوا جیسے میں اپنی ذہنی صلاحیت کھو بیٹھا ہوں، لیکن اس احساس کا شکار صرف میں نہیں ہوا بلکہ ہر وہ شخص ہواجس نے گوگل سے دریافت کیا۔

گوگل انڈیاکی ٹیم سے یہ افسوس ناک غلطی 25اپریل کو ہوئی اور اس غلطی کی نشان دہی ہر اس شخص نے کی جس نے بھی اس مخصوص وقت میں گوگل سے اس سوال کو دریافت کیا۔
سرچ انجن گوگل کی ٹیم کو جب غلطی کا احساس ہوا تو فوری طور پر اسے درست کر دیا گیا۔








