yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خدا کی پناہ

Yes 2 Webmaster August 11, 2015 1 min read
Firing On Old Man
Share this:
Firing On Old Man
Firing On Old Man

تحریر: ایم سرور صدیقی
ا۔آج ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو احساس ہوگا کیااس کرہارض میں انسان ہی انسان کا دشمن نہیں ہے؟ لگتاہے کسی کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں عالمی سطح سے لے کر ملکوں ملکوں اور افراد سب کے سب عجب نفسا نفسی کا شکارہیں ،حرص ،لالچ ، طمع کا کوئی انت ہے نہ حساب ۔۔۔ ایک روپے کے فائدے کیلئے کسی کا ہزار کا بھی نقصان ہوتاہوکوئی پرواہ نہیں کرتا ارب پتی سے فقیر تک سب کا ایک ہی ایجنڈا، سوچ ، فکر ،محور اور مقصد ِ حیات دولت کا حصول ہے اور اس کیلئے جائز، ناجائز حلال ،حرام ،اچھائی یا برائی کی کوئی تمیز نہیں شادی بیاہ کی کوئی بھی تقریب دیکھ لیں ہر چیز وافرہونے کے باوجود بڑے بڑے سنجیدہ،معزز اور صاحب ِ علم کھانے پر ایسے ٹوٹ پڑتے ہیں جیسے وحشی ہوں۔۔۔ایک موٹے سے صاحب دعوت ِ ولیمہ میں کھاتے ہی چلے جارہے تھے ہاتھ ،منہ، کپڑے سب آلودہ ہونے کے باوجود وہ بریک لگانے کیلئے تیار نہ تھے۔۔۔ ایک ظخص نے اسے ٹوکا یار اب بس بھی کرو۔۔۔ بس کروں اس نے لیگ پیس منہ میں رکھا ایک ہاتھ سے جیب سے انویٹیشن کارڈ نکالا روکنے والے کی طرف لہراتے ہوئے کہنے لگا دیکھتے نہیں ہو اس پر لکھا ہے تین سے پانچ بجے تک۔

ابھی تو آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔ انسانی رویے، امارت غربت ،طبقاتی کش مکش معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیںلیکن سوچتا کوئی نہیں۔روز روز درپیش سنگین معاملات ، سلگ سلگ کر جینا۔۔ سسک سسک کر مرنا ۔۔۔ ہر وقت خوف۔۔۔ ہر لمحہ اضطراب عام پاکستانی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے کیا واقعی زندگی اسی کو کہتے ہیں؟ زندگی سے بھرپور اندازسے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسروںکو اپنی خوشیوں میں شریک کیجئے یقین جانئے آپ کو بہت سے سوالوںکا جواب مل جائے گاچوربازاری،لالچ ، ہوس ،فریب،دھوکہ اور نہ جانے کتنی برائیوںکو اپنی زندگی کا لازمی جز بنا لیاہے جھوٹ توہماری نس نس میں شامل ہے اور ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ در جھوٹ بولنے پر کوئی شرمندگی کا احساس تک نہیں ہوتاہم ذہن کے دریچے کھول کر غور بھی نہیں کرتے کہ ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا اب بھی یقین نہیں کہ اس کرہ ٔ ارض میں انسان ہی انسان کا دشمن ہے؟ اتنی ترقی کہ دنیا چاندپرایک نئی دنیا بسانے کی آرزو مندہے۔۔۔اتنی پستی کہ لوگ غربت کے مارے خودکشیاں کرتے پھریں اور حکمرانوں سمیت کوئی پرواہ نہ کرے۔۔

ایسی جمہوریت سے خداکی پناہ جہاں غربت بدنصیبی بنادی جائے اور وسائل ایک مخصوص طبقے تک محدودہوکررہ جائیں۔کیا زمانہ آگیاہے انسان۔۔۔انسانوںکا استحصال کرتا پھرتاہے پھربھی اس بات کا متمنی ہے کہ اللہ اسے جہاں بھر کی نعمتوں سے سرفراز کرے۔۔ہم جو کرتے پھررہے ہیں اس سے خالق ِ جہاں راضی نہیں۔ حرص ،لالچ ، طمع ، جھوٹ بے شک انسان کی شرست میں ہے لیکن سوچئے یہ امتحان کا ایک انداز بھی ہوسکتاہے اس سے اجتناب کرنے سے انسانیت فخر کرتی ہے آج معاشرے میں جتنی بھی برائیاں ہیں ان سے نجات کا واحد راستہ صرف ایک ہے ۔۔۔ہم سب انسانوں سے،انسانیت سے محبت کرنا شروع کردیں کوئی یقین کر سکتاہے یہ بڑے فائدے کی بات ہے اس سے معاشرے میں ایک خوشگوار تبدیلی آنا یقینی بات ہے جب نفرتوں کا خاتمہ ،کدورتوںسے نجات اور نفسا نفسی سے چھٹکارا ملتاہے دل کو سکون آجاتاہے

اولیاء کرام کی بھی یہی تعلیمات ہیں آپ کسی بھی اللہ کے ولی کی درگاہ پر چلے جائیں وہاں عجب ساسکون پوری روح میں رس بچ جاتا ہے دلوںکی کثافتیں دھل جاتی ہیں دل اپنے ملک کی حالت،لوگوںکی حالت ِ زار دیکھ کرملول ہو جاتاہے جس ملک میں بیشتر آبادی کو پینے کا صاف پانی پینے کو میسرنہ ہو۔۔ جہاں لوگ محض دووقت کی روٹی کیلئے روز مرتے روز جیتے ہوں ۔۔ جہاںکی عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے ترستی رہے۔۔جہاں تعلیم اور صحت منافع بخش کام بن جائے۔۔ جہاںغربت لوگوںکی بدنصیبی بن گئی ہو وہاں حالات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں اور اس بے چارے عام آدمی کی شنوائی کیونکر ہو جہاں انصاف بکتاہے اور اس کے حصول کے لئے خجل خوار ہونا نصیب بن جائے حیف ہے ان حکمرانوںپر جو غیرملکی دوروںپرجا کربھی صرف اپنی بہتری کیلئے سوچیں اور عوام کی بہتری کیلئے کچھ نہ کریں

غریب کو اپنی بیمار ماں کے علاج ،بہن کی شادی یا اپنے بچوںکودو وقت کی روٹی کھلانے، یا پھر کوئی کام کاج کیلئے اپنے گردے بیچنے پڑیں یا اپنے لخت ِ جگر فروخت کا بورڈ آویزاںکرنے پر مجبور ہو جائے گھٹ گھٹ کر جینا مقدر بن جائے ۔قسطوں میں موت نصیب بن جائے تو ان کے دل میں وطن کی محبت خاک ہو گی اور ہمارے حکمران ہیں کہ وہ عام آدمی کے بارے میں سو چنا بھی گوارا نہیں کرتے، بناوٹی باتیں،بلند بانگ دعوے کرنے اورزمین و آسمان کے قلابے ملانے سے عوام کی حالت اور ان کے حالا ت کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے اس کے لئے عملاً کچھ نہ کچھ کرنا پڑتاہے۔۔یہاں ظالم ا تنے طاقتور، بااثر اورصاحب ِ اختیار کیوںہیں کہ آئین اور قانون بھی ان کے سامنے بے بس ہوگیاہے۔

ہمارے سیاستدانوں کی ایک خوبی نمایاںہے وہ اپوزیشن میں آکرہی حکومت پر تنقید کرتے ہیںیہ الگ بات ہے کہ وہ جب اقتدار میں آئیں آپس میں شیروشکرہوجاتے ہیں ایسی جمہوریت سے خداکی پناہ جہاں غربت بدنصیبی بنادی جائے اور وسائل ایک مخصوص طبقے تک محدودہوکررہ جائیں سکول میں ٹیچر نے طالبعلم سے پو چھا Apple – Aسے آتا ہے یا Uسے یہ سن کر طالبعلم ذرا سا مسکرایا بولا مس۔Apple – Aسے آتا ہے نہ Uسے ۔۔بلکہ پیسوں سے آتا ہے۔۔۔

پاکستان میں غربت کی بناء پر خودکشی کرنے والوںکی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ حکومت، سماجی تنظیموں اور صاحب ِ ثروت حضرات کیلئے تشویش کا باعث ہونا چاہیے اب تو فاقوں سے تنگ آکر والدین میں اپنے بچوں کو قتل کرنے کا رحجان پیداہورہاہے ۔ ایک عالمی ادارے نے دل ہلا دینے والی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے75% سے زائد شہری خط ِ غربت سے بھی نیچے زندگی بسر کررہے ہیں زندگی کی ہر قسم کی بنیادی سہولتوں سے محروم غربت کے مارے اپنے لخت ِ جگر فروخت کرنے پر مجبور ہیں سینکڑوں لوگ اپنے گردے بیچ چکے ہیں

جبکہ اب گردوںکی خرید و فروخت نے ا یک کاروبار کی صورت اختیارکرلی ہے جس میں بعض ڈاکٹر بھی ملوث ہیں۔ یہ بھی کہاجارہاہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جسم فروشی میں خوفناک اضافہ ہوتا جارہاہے یہ سب غربت جیسی لعنت کی وجہ سے ایسا ہورہاہے پاکستان میں غربت،دہشت گردی ،بے روزگاری،مہنگائی ،جسم فروشی اور چوری ،ڈکیتی،راہزنی دیگرمسائل کا بڑا سبب دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے جس نے مسائل در مسائل کو جنم دے کر عام آدمی کی زندگیاں تلخ بنادی ہیں پاکستان نصف صدی سے جن چیلنجز سے نبرد آزما ہے ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملکی وسائل چند خاندانوںتک محدودہوکر رہ گئے ہیں یہی لوگ اس وقت پاکستانیوں کی تقدیرکے مالک بنے ہوئے ہیں یہ خاندان جو چاہیں سیاہ و سفید کرنے پر قادرہیں بدقسمتی سے یہ لوگ سٹیٹ سے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیںقانون ان کی مٹھی میںہے،

آئین ان کی خواہش کا نام ہے جس کو موم کی ناک بناکر جدھر چاہیں گھمادیں۔غربت سے تو اللہ کے آخری نبی ۖ نے بھی پناہ مانگی ہے اور مستحقین کی مدد کرنے کا حکم دیاہے اسلام کا ایک بنیادی جز زکوٰة کا مقصد ہی کم وسائل لوگوں اور غریبوں کی کفالت کرناہے اسی لئے مذہب اسلام کو دین ِ فطرت کہاجاتاہے ۔کہتے ہیں کہ غربت ایسی خوفناک چیزہے یہ سب سے پہلے انسان کی غیرت پر حملہ کرتی ہےپھر شرم ،حیا اوردل کی طمانیت رخصت ہو جاتی ہے دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے عوام کیلئے غربت کو بدنصیبی بنا دیاہے جس سے چھٹکارہ کسی طور بھی ممکن نہیں آرہا۔ ایسی جمہوریت سے خداکی پناہ جہاں غربت بدنصیبی بنادی جائے اور وسائل ایک مخصوص طبقے تک محدودہوکررہ جائیں دل کو یقین ہے اس استحصالی نظام کا دھڑن تختہ ہوکررہے گا۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post پاکستان کا مقصد کیا… لا الہ الااللہ
Next Post پیرس : مہر علی عدنان کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
Zahid Mustafa Awan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.