yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اللہ ٹرمپ کو لمبی زندگی دے

MH Kazmi February 9, 2017 1 min read
God give long life to Trump by Javed Choudhry on today
Share this:

میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم تحفہ سمجھتا ہوں‘ ہم مسلمان اس تحفے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہو گا‘ کیوں؟ کیونکہ یہ امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے ثابت کر دیا گورا گورا ہوتا ہے اور کالا کالا اور گندمی گندمی‘ جنہوں نے ثابت کر دیا دنیا ابھی پوری طرح گلوبل ویلج نہیں بنی‘ اس کی گلیوں میں آج بھی تعصب‘ نفرت اور نسل پرستی کے سانڈ پھر رہے ہیں‘ جنہوں نے ثابت کر دیا آپ اگر مسلمان ہیں تو آپ خواہ کچھ بھی کر لیں‘ آپ گورے صاحب کے لیے کتنی ہی قربانیاں دے دیں‘ آپ ان کے بھائی نہیں بن سکتے‘ یہ آپ کو اپنے برابر نہیں سمجھیں گے‘ جنہوں نے ثابت کر دیا امریکا دنیا میں کسی کا دوست نہیں‘ یہ کام نکلنے کے بعد آپ کی پیٹھ پر لات ضرور مارے گا اور جنہوں نے ثابت کر دیا انسانی حقوق‘ برابری اور انصاف خوبصورت ریپر ہیں اور آپ جب بھی یہ ریپر کھولیں گے آپ کو ان کے اندر گندی مٹی ہی ملے گی‘ آپ کے ہاتھ ضرور گندے ہوں گے۔

آپ اسلامی دنیا کی سادگی ملاحظہ کیجیے‘ ہم سب امریکی معاشرے کی انسان دوستی کی تعریف کر رہے ہیں‘ ہم ان امریکی وکلاء کے لیے تالیاں بجاتے ہیں جو مسلمانوں کے استقبال کے لیے امریکی ائیر پورٹس پر پہنچ گئے تھے‘ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کرنے والے امریکیوں کے لیے بھی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ہم ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف جلوس نکالنے والے شہریوں کے لیے بھی ڈھول پیٹ رہے ہیں لیکن ہم ساتھ ہی ان 46 فیصد امریکیوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کی ذہنیت اور فلاسفی کو ووٹ دیے‘ جنہوں نے انھیں صدر بنایا‘ ہم ان 49 فیصد امریکیوں کو بھی فراموش کر جاتے ہیں جنہوں نے 31 جنوری کو ٹرمپ کے صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کی حمایت کی‘ آپ کو یقین نہ آئے تو رائیٹرز کا تازہ ترین سروے دیکھ لیجیے۔

آپ کو امریکا کے 49 فیصد شہری ٹرمپ کی مسلم مخالف پالیسیوں کی حمایت کرتے نظر آئیں گے‘ یہ درست ہے امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں‘ امریکا کے ہزاروں سرکاری ملازمین استعفیٰ دے چکے ہیں‘ امریکا کی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی ییٹس نے بھی صدر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا‘ امریکا کی چار ریاستیں صدارتی احکامات کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئیں‘ چار ریاستوں کی عدالتوں نے صدارتی حکم کے خلاف سٹے آرڈر جاری کیے اورامریکی عدلیہ نے صدارتی حکم بھی مسترد کر دیا لیکن اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے امریکا کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے اتفاق کرتی ہے‘ لوگ امریکا کو ویسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں جیسا ڈونلڈ ٹرمپ اسے بنا رہے ہیں‘ آپ چند لمحوں کے لیے غور کیجیے‘ لوگ اگر ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق نہ کرتے تو یہ انھیں ووٹ کیوں دیتے‘ یہ انھیں صدر کیوں بناتے؟

ہم مسلمان کتنے سادہ ہیں‘ ہم امریکا کے صدارتی احکامات کی واپسی پر خوش ہو رہے ہیں لیکن ہم یہ بھول رہے ہیں امریکا نے جن سات ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی تھی ان کی بربادی کا صرف ایک ہی ملک ذمے دار تھا اور وہ ملک تھا امریکا‘ آپ غور کیجیے ایران کو عالمی تنہائی میں کس نے دھکیلا؟ کیا یہ امریکا نہیں تھا جس نے شاہ ایران کے ساتھ ’’ بھائی بھائی‘‘ کا کھیل کھیلا‘ امریکا نوازی نے شاہ کو ایران میں غیر مقبول بنا دیا اور عوام اس کے خلاف ہو گئے‘ شاہ ملک سے بھاگ کھڑا ہوا لیکن امریکا نے اپنے بھائی کو پناہ دینے سے بھی انکار کر دیا اور اس کی ساری دولت بھی ضبط کر لی‘ وہ بے چارہ کسمپرسی کے عالم میں مصر میں فوت ہوا‘ کیا یہ امریکا نہیں تھا جس نے 1980ء کی دہائی میں ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں‘ ایران کے غیر ملکی اثاثے ضبط کر لیے تھے اور تیل کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

ایران آج تک ان پابندیوں کے اثرات سے نہیں نکل سکا‘ صدر اوباما نے بڑی مشکل سے ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک کیے‘ دونوں ملک ماضی سے آزاد ہورہے تھے لیکن پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہی جھٹکے میں دونوں کو دوبارہ ماضی میں دھکیل دیا اورردعمل میں ایران میں ایک بار پھر ’’مرگ بر امریکا‘‘ کے نعرے لگنے لگے‘ عراق کو بھی کس نے تباہ کیا تھا؟کیمیائی ہتھیاروں کی جھوٹی کہانی کس نے ایجاد کی‘ عراق پر حملہ کس نے کیا‘ پانچ لاکھ عراقی کس کی بمباری کا نشانہ بنے‘ ملک کو کس نے تقسیم کیا‘ داعش کا بانی کون تھا‘ ابوبکر بغدادی کو ڈالر اور اسلحہ کس نے دیا‘ ابوغریب جیل میں کتے کس نے چھوڑے‘ صدام حسین کو پھانسی کس نے لگائی اور عراق میں امریکا نواز حکومت کس نے بنائی؟ کیا وہ امریکا نہیں تھا! عراق کبھی دنیا کے خوش حال ترین ملکوں میں شمار ہوتا تھا‘ یہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک تھا‘ یہ ہزاروں غیر ملکیوں کو نوکریاں فراہم کرتا تھا لیکن پھر یہ ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا؟

اس کی ذمے داری کس کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے؟ کیا یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک کا کیا دھرا نہیں؟ لیبیا بھی دنیا کا خوش حال ترین ملک تھا‘ مملکت میں خوش حالی‘ امن اور آسائش تھی‘ لوگ دروازے کھول کر سوتے تھے‘ جرائم کی شرح صفر تھی اور لوگ چوری‘ ڈکیتی اور قتل کے الفاظ تک بھول چکے تھے ‘ حکومت تمام شہریوں کو الاؤنس دیتی تھی‘ لیبیا دنیا کا واحد ملک تھا جس کے شہری کسی دوسرے شہری کے پاس ملازمت نہیں کرتے تھے‘ لوگ سرکاری نوکری کرتے تھے‘ کاروبار کرتے تھے یا پھر گھر میں بیٹھتے تھے اور حکومت ان کے تمام اخراجات کی ذمے دار ہوتی تھی‘ لیبیا کے باشندے گھر سے لے کر دکان تک ہر کام کے لیے دوسرے ملکوں سے لوگ منگواتے تھے‘ لیبیا نے ’’مائیکرو ویو‘‘ چلانے کے لیے بھی امریکی ’’ماہرین‘‘ ملازم رکھے ہوئے تھے لیکن پھر یہ لیبیا کچرے کا ڈھیر بن گیا۔

اس کا ذمے دار کون ہے؟ شام دنیا کا قدیم ترین اور خوبصورت ترین ملک تھا‘ اس کی گلیوں میں تاریخ سانس لیتی تھی‘ اسلامی تاریخ میں دو عظیم سنگ میل ہیں‘ شام اور استنبول‘ شام کے لیے لشکر رسول اللہ  ﷺ نے روانہ کیا تھا اور استنبول فتح کرنے والے کے لیے جنت کی بشارت دی تھی‘ یہ شام آج بین الاقوامی المیہ بن چکا ہے‘ 80 فیصد ملک باغیوں کے قبضے میں ہے اور یہ باغی امریکی گولہ بارود کے ذریعے شام کو کھنڈر بناتے جا رہے ہیں‘ شام میں انبیاء کرام‘ صحابہ کرام  ؓ ‘ اہل بیعت اور اولیاء کرام کے مزارات تک محفوظ نہیں ہیں‘ اس تباہی کا ذمے دار کون ہے؟ آپ غور کریں گے تو آپ کو سوڈان‘ یمن اور صومالیہ میں بھی امریکی پالیسیوں کی کرچیاں ملیں گی‘ یہ تینوں ملک بھی امریکا کی مہربانیوں کا تاوان ادا کر رہے ہیں اور آپ آخر میں پاکستان اور افغانستان کے حالات کا جائزہ بھی لے لیجیے۔

افغانستان 35 برس سے زخمی پڑا ہے‘ ان زخموں کا ذمے دار کون ہے؟ کیا امریکا نے افغانستان میں پراکسی وار نہیں لڑی‘ کیا امریکا نے القاعدہ اور طالبان کو افغانستان میں آباد نہیں کیا اور کیا امریکا ہی نے ماضی کے اپنے اتحادیوں کو 2001ء میں ڈیزی کٹڑ کا نشانہ نہیں بنایا؟ پیچھے رہ گیا پاکستان ‘ یہ 60 برسوں سے امریکی مہربانیوں کی فصل کاٹ رہا ہے‘ امریکا نے ہمیں 1980ء کی دہائی میں روس کے خلاف استعمال کیا‘ 1990ء کی دہائی میں طالبان کی لانچنگ کے لیے استعمال کیا اور پھر 2001ء میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف استعمال کیا اور ہم اس استعمال کے دوران تباہ ہوتے چلے گئے‘ امریکا نے ہر استعمال سے قبل پاکستان میں مارشل لاء بھی لگوایا اور ان مارشل لاؤں نے ملک کا بھرکس نکال دیا ‘ پاکستان اور افغانستان اب ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے ہدف ہیں‘ ہم بھی اب یمن‘ سوڈان‘ صومالیہ‘ لیبیا‘ عراق‘ شام اور ایران کی طرح امریکا سے محبت اور دوستی کا تاوان ادا کریں گے۔

ہم پاکستانی اپنا انجام فراموش کر بیٹھے تھے‘ ہم محبت کو محبت اور دوستی کو دوستی سمجھ بیٹھے تھے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مہینے میں ہماری اوقات بتا دی‘ انھوں نے ہمیں سمجھا دیا ’’تم ٹشو پیپر ہو‘ ہم تمہیں استعمال کریں گے اور پھینک دیں گے‘‘ٹرمپ یہ پیغام دنیا کے ہر اس ملک کو دے رہے ہیں جس نے ماضی میں اپنی اوقات سے بڑھ کر امریکا کی خدمت کی‘ جس نے امریکا کی دوستی میں اپنے آپ کو تباہ کر لیا چنانچہ میں اس شخص کو عطیہ خداوندی اور عالم اسلام کا محسن سمجھتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ ڈونلڈ ٹرمپ کو زندگی دے‘ یہ اپنی مدت اقتدار پوری کریں۔

مجھے یقین ہے یہ چار برسوں میں اسلامی دنیا اورامریکا میں امریکیوں کی خدمت کرنے والے گندمی انسانوں کو راہ راست پر لے آئیں گے‘ یہ ایشیائی‘ افریقن اور مسلمانوں کو ان کی اوقات بتا دیں گے‘ یہ دنیا کو امریکا کے اصل چہرے سے متعارف کرا دیں گے‘ اللہ تعالیٰ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمت دے‘ یہ وہ شخص ہے جس کا شر ایران اور سعودی عرب کو ایک میز پر لے آئے گا‘ جس کا خوف نفاق کے شکار مسلمانوں کو بھائی بھائی بنا دے گا اور جس کی نفرت ہنرمندوں کو ان کے وطنوں میں واپس لے آئے گی اور یہ اپنے اپنے ملکوں کو رہنے کے قابل بنا دیں گے ۔

آئیے ہم ٹرمپ کی صحت‘ زندگی اور اقتدار کے لیے دعا کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Opens on opening by Ayaz Khan on today
Previous Post افتتاح پہ افتتاح
Next Post امن چاہیے
Should peace by Abdul Qadir Hassan on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.