counter easy hit

عالمی افق کا روشن ستارہ ارفع کریم کی آج تیسری برسی

Arfa Karim

Arfa Karim

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان کی شان ارفع کریم کو اس دنیا سے رخصت ہوئے آج تین سال بیت گئے۔ بچھڑنے سے پہلے ارفع نے جو فخر اس ملک و قوم کو دیا، وہ آج بھی قائم ہے۔ چھوٹی سی لڑکی،لیکن کام بڑے بڑے،یہ تعارف ہے ارفع کریم رندھاوا کا، جس نے صرف 9 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر، امریکا میں بل گیٹس کے ساتھ یادگار تصویر ارفع کریم کے کارنامے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنی ذہانت کے باعث وہ ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس کی حقدار بھی بنیں۔ارفع کے باعث جو عزت اس ملک و قوم کو ملی، وہ ناقابل فراموش ہے۔

ارفع کی زندگی صرف سائنس و ٹیکنالوجی تک ہی محدود نہ تھی، وہ الفاظ کو خوبصورت شعروں میں پرونا بھی خوب جانتی تھی۔ پھر 22 دسمبر 2011ء کو ارفع کریم اچانک کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوئی اور پھر اس ذہین دماغ پر خاموشی چھا گئی۔ پوری قوم ارفع کی صحت یابی کے لئے دعا گو تھی، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 14 جنوری 2012 کو قوم کی یہ ہونہار بیٹی ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئی۔