counter easy hit

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

give tough time

give tough time

پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ اٹھائیں گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات کے باعث ایوان زیریں کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ایوان میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ اٹھائیں گی۔ ایجنڈے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مالاکنڈ ڈویژن اور ضلع کوہستان میٰں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹسز ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے الیکٹرانک کرائمز بل اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ مشترکہ مفادات کونسل کی دو سال کی رپورٹس بھی پیش کریں گے