yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

گلگت جیل فرار، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زیر حراست

Yes 1 Webmaster March 1, 2015 1 min read
Gilgit jail
Share this:
Gilgit jail
Gilgit jail

گلگت (یس ڈیسک) گلگت میں جیل توڑنے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کو اس اقدام میں جیل کے سیکیورٹی عملے کی مدد حاصل تھی۔ ایک مفرور قیدی اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب پولیس نے انہیں جیل سے تیرہ کلومیٹر دور واقع قصبے منواڑ میں گھیرے میں لے لیا تھا مگر پھر بھی یہ قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے جمعے کی شام ایک انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا اور اسدوران منواڑ کے قریب پہاڑی علاقے میں جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دریا کے قریب شاہراﺅں کو سیل کردیا تھا مگر قیدی ایک کھائی میں چھلانگ لگا کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او اور ایک قیدی اس مقابلے میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو اس جگہ سے منشیات، کھجوریں اور دیگر اشیاء ملیں جو مفرور قیدی چھوڑ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کو مختلف علاقون تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس علاقے کے میڈیکل اسٹورز اور نجی ہسپتالوں کو چیک کررہی ہے تاکہ زخمی قیدی کا سراغ تلاش کیا جاسکے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چار قیدیوں کی جانب سے جیل سے بھاگنے کی کوشش میں انہیں جیل کے اندر سے سیکیورٹی عملے کے کچھ افراد کی معاونت حاصل تھی تاہم اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد جیل کے عملے کے سات افراد اور تین مذہبی رہنماﺅں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گلگت کنٹونمنٹ پولیس نے تنظیم الفاروقیہ کے رہنماﺅں میرباز، جمشید اور انعام کے ساتھ ساتھ گلگت جیل وارڈنز اکبر زمان، موسیٰ عالم، ہیڈ کانسٹیبل سیف الدین، ڈسپنسر عزیز، کانسٹیبل محمد افضل اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کانسٹیبل عارف کے خلاف ایک کیس بھی رجسٹر کرکے ان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق نانگا پربت میں غیرملکی سیاحوں اور ان کے گائیڈ کی ہلاکت میں ملوث افراد سمیت چار قیدی جن میں حضرت بلال، دلبر خان، لیاقت اور حبیب الرحمان شامل ہیں، بیرک نمبر چھ میں رکھے گئے تھے۔ انہوں نے سیکیورٹی عملے کے کچھ افراد کی مدد سے فرار کا ایک منصوبہ بنایا تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جیل کے اندر قیدیوں کو پسٹلز بھی فراہم کیے گئے تھے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post 22 ویں ترمیم، حکومت مولانا کو منانے میں ناکام
Next Post ۔،۔ جدا گانہ انتخابات ۔،۔
AAP

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.