yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

غوث اعظم کی آمد

Yes 2 Webmaster January 21, 2016 1 min read
Hzrat Ghaus Azam
Share this:
Insaan
Insaan

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
روزِ اول سے اِس رنگ و بو کی دنیا میں حضرت انسان اپنے حصے کا کردار اور اظہار کر تا ہے اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر مٹی کا حصہ بن جاتا ہے انسان اپنی فطرت اور مزاج میں عجب مجموعہ ہے عفو و در گزر پر آئے تو قا تل کو شربت کا جام پیش کر دیتا ہے اور اگر دشمنی اور انتقام پر آئے تو مخالف کی آنکھوں میں گرم لوہے کی سلاخیں پھروا دیتا ہے۔ بے نیاز قلندری اس قدر کہ تخت شاہی چھوڑ کر بن باس لیتا ہے اور حریص اس قدر کہ تخت شاہی اور اقتدار کے لیے با پ کو جیل بھجوا کر بھائیوں کی گردنیں تن سے جدا کرکے زندہ کھال کھینچوا دیتاہے ۔ سخی اتنا کہ ہزاروں بار کسی کی جان بچانے کے لیے اپنی جان دینے کو تیار اور بخیل اس قدر کہ چند سِکوں کی خاطر اپنے بھائیوں کا خون بہا دیتا ہے مال و دولت اکٹھی کر نے پر آئے تو لگتا ہے ہزاروں برس زندہ رہے گا اور اگر قربانی پرآئے تو یوں لگتا ہے اگلے ہی لمحے مرنے والا ہے ۔ یقینا حضرت انسان کا یہی تضاد کائنات کا اصل حسن ہے۔

کرہ ارض پر اربوں انسانوں کے اِس ہجوم میں ایک مقدس گروہ ایسا بھی ہر دور میں رہا ہے جو کائنات کے لا زوال حسن اور ترتیب کو دیکھ کر خالق کائنات کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے پھر یہ لوگ مالک بے نیاز کے قرب کے لیے اپنے جسم اور روح کی کثافتوں کو لطافتوں میں بدلنے کے لیے عبادت ریاضت اور مجاہدے کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں جب یہ اپنی اِس کو شش میں خالق ارض و سما کو اپنی طرف متوجہ کر تے ہیں تو اول و آخر ظاہر و باطن رحمن رحیم کریم اِن پر محبت بھری ایک نظر ڈالتا ہے جیسے ہی مالک بے نیاز کی پہلی تجلی کسی عاشق ِ الہی پر وارد ہو تی ہے تو عاشق و سالک خلوت گزینی تنہائی کی طرف مائل ہو جا تا ہے دنیا کے ہنگاموں سے دل اچاٹ ہو جا تا ہے کا ئنات کے حسن اور خالق کے جلوئو ں میں اِیسا گم ہو جا تا ہے کہ دنیا کی خبر نہیں رہتی خالقِ کائنات اور مظاہرفطرت پر غور و فکر اور مراقبہ عاشق پر غالب آجا تا ہے ایسے لوگ پھر پہاڑوں ، غاروں ، صحرائوں اور دریا کے کناروں کا رخ کر تے ہیں۔

دریا کا پانی مٹی کی خوشبو آزاد ہو ائیں فضا ئیں سالک کی روح کو معطر اورمشام کو مسحور کر دیتی ہیں ۔ چند صدیاں پہلے ایک نوجوان پر ایسی ہی تجلی وارد ہو ئی تو وہ ذہنی آسودگی اور اطمینان قلب کے لیے دنیا کو چھوڑ کر دریا کے کنارے ڈیرا لگاتا ہے ۔ دریا کا پانی اور آزاد ہو ائوں فضائوں نے اُس پر اور بھی جذب و سکر کا غلبہ کر دیا کئی دن اِسی استغراق کے عالم میں گزر گئے کئی دن کی بھوک کے بعد جسم پر کمزوری نے غلبہ ڈالنا شروع کر دیا۔ نوجوان نے ادھر اُدھر دیکھا لیکن یہاں پر کھانے کو کچھ نہ تھا اچانک دریا میں بہتے ہو ئے سیب پر نظر پڑی نوجوان نے سیب کو رازقِ عالم کی رزاقی سمجھا پکڑا اور کھا لیا ۔ سیب کھانے کے بعد طمانیت کا احساس ہوا لیکن اچانک دماغ میں ایک اندیشے نے سر ابھارا کہ یہ سیب کس کا تھا اِس کا مالک کو ن تھا میں نے مالک کی مرضی کے بغیر ہی سیب کھا لیا یہ تو چوری ہو گئی نوجوان کی روحانی کیفیت بسط سے قبض میں تبدیل ہو گئی کہ میں نے مالک کی مرضی کے بغیر سیب کھا لیا نوجوان کا اضطراب و حشت میں بدل گیا۔

Apple Tree
Apple Tree

بے قراری اِس قدر بڑھ گئی کہ جدھر سے سیب آیا تھا ادھر بھاگنا شروع کر دیا ۔ کا فی لمبے سفر کے بعد اُسے سیبوں کا باغ دکھائی دیا کیونکہ سیبوں کے درخت دریا کے اوپر جھکے ہو ئے تھے ۔ نوجوان کو یقین ہو گیا کہ وہ سیب اِسی باغ سے گیا تھا نوجوان تیزی سے باغ میں داخل ہو اتو سامنے ایک مزدور ملا اُس سے مالک کا پو چھا تھوڑی دیر میں ہی باغ کا مالک ایک بوڑھا شخص آگیا بوڑھے شخص کے چہرے پر ملکوتی نور پھیلا ہو اتھا بوڑھے مالک نے دلنواز تبسم سے نوجوان سے آنے کا سبب پو چھا تو نوجوان نے سارا واقعہ سنا دیا اور کہا کیونکہ میں نے سیب کھا کر جرم کیا ہے اِس لیی آپ مجھے اِس جرم کی سزا دیں باغ کے مالک نے غور سے نوجوان کو سر سے پائوں تک دیکھا اور سنجیدہ لہجے میں کہا میرا تمہارا احسان برابر ہو سکتا ہے لیکن اِس کی دو شرطیں ہو نگیں۔

پہلی شرط یہ ہو گی کہ تم ایک ماہ مسلسل میرے باغ کو پانی دو گے جب تم یہ ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے دو گے تومیں تمھیں دوسری شرط بتائوں گا اب اِن دونوں شرطوں میںسے اگر تم نے ایک بھی پو ری نہ کی تو روزِ محشر تم میرے قرض دار ہو گے نوجوان نے فوری طور پر اقرار میں گردن ہلا دی کہ مجھے آپ کی دونوں شرطیں منظور ہیں بوڑھے مالک نے حیرت اور سکوت سے نوجوان کو دیکھا اور کہا تم ٹھیک ہو ، تم آج سے ہی اپنی ڈیوٹی شروع کر وٹھیک ایک ماہ بعد تم سے ملا قات ہو گی بوڑھا شخص یہ کہہ کر چلا گیا ۔ نوجوان نے بہت ایمان داری اور محنت سے ایکماہ باغ کو پانی دیا ۔ نوجوان ایک بار پھر باغ کے مالک کے سامنے سر جھکائے کھڑا اگلے حکم کا منتظر تھا باغ کا مالک حیرت سے نوجوان کو دیکھ رہا تھا ۔ جس کے ماتھے پر عبادت کا نشان اور کردار کا نو رچمک رہا تھا جو اپنی دوسری شرط پو ری کر کے احساس ندامت کے سمند ر سے نکلنا چاہتا تھا بوڑھے مالک نے غور سے نوجوان کو دیکھا اور دوسری شرط بیان کی کہ دوسری شرط کے مطابق تمہیں میری بیٹی سے شادی کر نا ہو گی۔

نوجوان نے حیرت سے مالک کی طرف دیکھا اور کہا میں آپ کی بیٹی سے شادی کر نے کے لیے تیا ر ہوں اب بوڑھا مالک سنجیدہ لہجے میں بو لا میں شادی سے پہلے تمہیں اپنی بیٹی کے عیب بتا دینا چاہتا ہوں میری بیٹی پیدائشی بد صورت ہے گردش ِ تقدیر نے اُسے اندھا اور اپاہج بنا دیا ہے ۔ نوجوان نے بات سن کر کہا اے محترم انسان کیا آپ کی اندھی اور معذور لڑکی سے شادی کر کے میری غلطی معاف ہو سکتی ہے ۔ نوجوان کا سوا ل سن کر باغ کا مالک بھی پریشان سا ہو گیا اور بولا دنیاوی قانون کے مطابق تو یہ شرط ٹھیک نہیں لیکن میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ تمہا ری معافی اسی صورت پو ری ہو گی جب تم میری دوسری شرط پو ری کرو گے ۔ نوجوان نے دل میں اپنے خدا کو یا دکیا اور دعا کی کہ اے مالک مجھے استقامت دے اور پھر نوجوان نے اپنی رضا مندی کا اظہار کر دیا۔

Hzrat Ghaus Azam
Hzrat Ghaus Azam

بوڑھے شخص نے جلدی جلدی شادی اور نکاح کے سارے انتظامات کر دئیے بوڑھے باپ اور نوجوان کے چہروں پر خاص قسم کا نور پھیلا ہوا تھا جو واضح طور پراِس چیز کی نشاندہی کر رہا تھا کہ دونوں کے چہروں پر فرض کی ادائیگی کا نور تھا ۔اور پھر رات کو نوجوان اپنی دلہن کے کمرے میں گیا تو اُس کو خوشگوار جھٹکا لگا اندر جو لڑکی تھی وہ صحت مند اور بہت خوبصورت تھی نہ ہی وہ اندھی تھی اور نہ ہی معذور نوجوان تیزی سے با ہر نکلا اور اپنے خُسر کے پاس جا کر کہا کہ اندر کو ئی اور لڑکی بیٹھی ہے تو خُسر مسکرایا اور کہا اے بچے وہ تیری ہی بیوی ہے اور مالک کا ئنات نے تجھے اِس آزمائش میں ثابت قدم رکھا ۔ مگر آپ نے غلط بیانی سے کیوں کام لیا ؟ نوجوان سچ جاننے کے لیے بے قرا ر تھا ۔ تو بوڑھا بولا نوجوان میں نے جھوٹ نہیں بولا میں نے اپنی بیٹی کی پر ورش اسلام کے مطابق کی ہے وہ آج تک کسی نامحرم کے سامنے نہیں آئی اِس لیے وہ اندھی ہے اور آج تک اس کے قدم گنا ہ کی طرف نہیں اُٹھے اِ س لیے وہ اپاہج ہے۔

نوجوان نے خوشگوار حیرت سے اپنے خسر کی باتیں سنیں مالک خدا کا شکر ادا کر کے اپنے کمرے میں داخل ہوگیا جہاں نیک پاکباز دوشیزہ اُس کا انتظار کر رہی تھی ۔ باغ کے مالک کا نام حضرت سید عبداللہ صو معی تھا جو اپنے وقت کے بہت بڑے صوفی تھے ان کا سلسلہ نسب تیرھویں پشت سے حضرت حسین سے مل جا تا ہے اُن کی بیٹی کا نام فا طمہ تھا جو اپنے وقت کی بہت بڑی عابدہ اور نیک خاتون تھیں اور نوجوان جس سے سیدہ فاطمہ کی شادی ہو ئی وہ اپنے وقت کے نامور بزرگ حضرت سید ابو صالح موسی تھے۔ قدرت کا ایک بہت خوبصورت راز ہے جب وہ اپنے کسی خاص بندے کو دنیا میں بھیجتا ہے تو اس کے لیے شاندار زمین تیار کر تا ہے جس میں دنیا کی انمول فصل تیار ہو سکے سیب کھانے والے نوجوان اور عظیم صوفی کی بیٹی یہی وہ عظیم والدین تھے جن کے گھر میں اولیا ء کے سر تاج اولیاء کے چاند روشن ہوئے جس کو دنیا غوث ِ اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے جانتی ہے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Urdu
Previous Post اردو پاکستان کی قومی زبان ہے
Next Post کائنات میں زمین کی حثیت
Solar System

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.