counter easy hit

پاکستان سے غیراعلانیہ جنگ ختم کرنا ہو گی: اشرف غنی

 Ghani

Ghani

پاکستان سے غیراعلانیہ جنگ ختم کرنا ہو گی، افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں دیکھنا ہو گا کہ معاہدوں کی پاسداری ہوتی ہے یا ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے۔
کابل: (یس اُردو) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغان جنگ کو خانہ جنگی قرار دینے سے گریز کیا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ مسائل کی شناخت ہو گئی ہے اور پاکستان سے بات چیت بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ عالمی جنگ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے اور افغانستان علاقائی اور عالمی جنگ کے لئے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے دولت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ القاعدہ کو بھی افغانستان کے لئے خطرہ قرار دیا۔