counter easy hit

جرمنی: برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ میلہ

جرمنی میں برف سے مجسمہ سازی کاسالانہ میلہ جاری ہے۔مینز شہر میں منعقد ہونے والی اس نمائش کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے19پیشہ ور مجسمہ سازوں سمیت کئی آرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں۔

Germany: The annual festival of snow sculpture creation

Germany: The annual festival of snow sculpture creation

اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کینیڈا، روس، بلغاریہ، جاپان، ناروے، فن لینڈ، امریکااور چین سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔منفی8ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے مجسموں کو حتمی شکل دی ہے جس کی تیاری میں200ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیاہے۔ 26نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش15جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website