جرمن پولیس نے کہا ہے کہ دارلحکومت برلن میں وزارت خزانہ کی عمارت سے ایک ایسا پیکٹ ملا ہے جس میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیکٹ اور اس میں رکھے گئے بارودی مواد کی شناخت وزارت خزانہ کے ڈاک کے شعبے میں کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اگر پیکٹ کھولنے کی کوشش کی جاتی، تو دھماکا ہوسکتا تھا جس کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہو سکتے تھے۔








