counter easy hit

جنیوا : وزیراعظم نوازشریف آج جوہری توانائی کی تنظیم سرن کا دورہ کرینگے

Geneva: The Prime Minister

Geneva: The Prime Minister

جنیوا ……وزیر اعظم نواز شریف آج سوئٹزر لینڈ میں جوہری توانائی کے یورپی تحقیقی مرکز سرن کا دورہ کرینگے،پاکستان کو اس ادارے کا پہلا ایشیائی رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستان اور سرن کے درمیان تعاون1994ء سے جاری ہے ، اس دوران جدید ٹیکنالوجی کے متعدد مشترکہ منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے،پاکستان گزشتہ برس جوہری توانائی کے یورپی تحقیقی مرکز کا ایسوسی ایٹ رکن بنا تھا، پاکستان کو ایشیا سے پہلا رکن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم نے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران ڈیووس میں تاجروں سے خطاب کیا،انہوں نے کہا ملک میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد ہورہا ہے ، داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے معیشت مستحکم ہوئی، وزیراعظم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔