yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی گونج

Yes 1 Webmaster October 3, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : عقیل خان
کل رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک جاندارخطاب کیا۔ان کے خطاب سے پہلے ہی میڈیا کی بدولت چندنکات منظر عام پر آگئے تھے جن پر میاں صاحب نے تقریر کرنا تھی۔نوازشریف کی تقریر کے نکات آنے کے بعد بھارت کے ایوانوں میںہلچل سی مچ گئی کیونکہ چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف بھارت کواقوام متحدہ میںتمام سربراہوں کی موجودگی میں شرمندگی اٹھا نا پڑنی تھی ۔پھر بھی میاں صاحب نے بھارت کی ہٹ دھرمی کے باوجود ایک بار پھر اس کی کچھ عزت رکھ لی اور ان کو مذاکرات کی ایک بار پھر دعوت دے دی۔

وزیر اعظم نوازشریف نے جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے خطاب کیا۔ وزیراعظم پاکستان کا مختصر مگرجامع خطاب سترہ منٹ جاری رہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے 70سال قبل اقوام متحدہ کاقیام عمل میں آیا، اقوام متحدہ دنیا میں تباہ جنگوں کے بعد صورتحال بہتر بنانے کیلئے بنائی گئی تھی، دنیا میں دہشتگردی پھیل رہی ہے ، اقوام متحدہ نے مشکلات کے باوجود دنیابھرکے مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا۔ پاکستان اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔ سلامتی کونسل طاقت ور ملکوں کا توسیعی کلب نہیں بنایاجانا چاہیے۔کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔کشمیربنیادی مسئلہ ہے جسکاحل لازمی ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے کشمیری عوام کی شمولیت ناگزیرہے۔ ہمارا ہمسایہ (بھارت)پاکستان اورخطے میں امن نہیں چاہتا، سرحدی کشیدگی روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کومزیدمضبوط بناناچاہیے۔ لائن آف کنٹرول پرسرحدی خلاف ورزیاں خطے میں کشیدگی بڑھارہی ہیں، ہمیں اور ہمارے ہمسائیہ کوسمجھناچاہیے کہ ہمارامشترکہ دشمن غربت ہے۔
نواز شریف نے دہشت گردی پر اقوام متحدہ کو واضح الفاظ میں بتایا کہ ہم ایک ذمے دارجوہری ملک ہیں، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف اب تک کاسب سے بڑاآپریشن ہے، آپریشن ضرب عضب اس وقت ختم ہوگاجب ہم اپنے مقاصدحاصل کرلیں گے، ہر شکل میں دہشتگردی کے خلاف لڑینگے، ہمارے دستے دہشتگردوں کیخلاف سب سے بڑے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں،ہم نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کی ہرقسم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے امت مسلہ کے مسئلے پر بھی دوٹوک بات کی ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف ناانصافیوں کوختم کرناہوگا،کچھ ملکوں نے عوام کے حق خودارادیت کوکچل رکھاہے، فلسطین کاالمیہ بہت بڑھ چکاہے، ہم دنیاسے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔ پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ پر ہمیں دنیا کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے، درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو استعمال کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کی شکل میں دنیاکوایک نئی دہشت گردی کاسامنا ہے، داعش جیسی تنظیمیں دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انتہاپسندی اوربنیادپرستی کوجڑسے ختم کرناہوگا، ہم افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتے ہیں۔

نوازشریف نے اس سترہ منٹ کے خطاب میں غربت سے لیکر دہشت گردی تک، ہمسائیہ ممالک سے سے لیکر عالمی ممالک تک پر بات کی ۔کسی بھی پاکستان حکمران کی شائد اس طرح کی یہ پہلی تقریرہو جس میں زیادہ تر موقف امت مسلمہ پر تھا۔ ایک حقیقی اسلامی ممالک کا کردار ادا کیا۔ کشمیر کے مسئلے پر دوٹو ک بات کی۔ سرحد کی خلاف ورزی پر بھارت کو نا صرف واضح پیغام دے دیا بلکہ اس کا حل بھی اقوام متحدہ کے سامنے رکھ دیا۔

میاں صاحب نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرایا گیامجھے خوشی ہے مگر میاں صاحب سب کچھ ٹھیک ہے ۔ آپ نے ایک اچھی تقریرکی جو اقوام متحدہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے مگر یہ متحدہ قوم کے سربراہان آنکھیں اور کان بند کرکے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔سترسال ہوگئے اجلاس ہوتے ہوئے مگریہ جنرل اسمبلی ابھی تک کشمیر کی قراردادوںپر عمل نہیں کراسکی۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، آئے روز سرحد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے کیا یہ سب اقوام متحدہ کو دکھائی نہیں دے رہا۔ اب آپ ثبوت بھی دے رہے ہیں مگر یاد رکھنا کہ اقوام متحدہ ان پر کوئی ایکشن نہیں لے گاکیونکہ کافر کبھی مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

میاں صاحب آپ کی تقریر پر شائد اس بار کوئی سیاستدان یا تجزیہ نگار تنقید نہ کرے مگر ایک بات یاد رکھئے گا اقوام متحدہ وہ بھینس ہے جس کے آگے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جو اسمبلی70سال میں اپنی پرانی قراردادوں پر عمل نہیں کراسکی وہ آپ کی نئی باتوں کو کیسے مانے گی۔ ہاں آپ نے جیسے فرمایاکہ ہم ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں تو ایسی باتوںسے یہ لوگ آپ کی تعریفوں کے پُل باندھیں گے مگر یہ نہیں دیکھیں گے کہ کیا بھارت دوستی کے قابل ہے ؟ جو ملک پاکستان میں دہشت گردی کرے، کشمیر پر ستم ڈھائے اور ہماری سرحد پر بلا اشتعال ہر روز فائرنگ کرے کیا ایسا ملک دوستی یا اعتبار کے لائق ہے؟
ہم پرامن پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے ایک بارپھر اقوام متحدہ سے امیدرکھتے ہیں(امید ہے نہیں پھر بھی)کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں ، بھارت کی طرف سے سرحد کی خلاف ورزی اور فلسطین کے مسئلے پر ایمانداری اور دیانتداری سے عمل کرائے گی۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Raheel Sharif
Previous Post کشمیر ایک غیر تکمیل شدہ ایجنڈہ ہے، عالمی برادری حل کیلئے مدد کرے: راحیل شریف
Next Post ہندوستان کا مکروہ چہرہ اور سیکولزم
Narendra Modi

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.