yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جنرل اینستھیزیا

Yes 1 Webmaster July 27, 2015 1 min read
General Anesthesia
Share this:
General Anesthesia
General Anesthesia

تحریر: شاہد شکیل
بہت سے مریضوں کے لئے جنرل اینستھیزیا نعمت کی بجائے ز حمت ہے کیونکہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ بے ہوشی میں دورانِ آپریشن ان کی موت نہ واقع ہو جائے اور کئی دن اس تذبذب میں مبتلا رہتے ہیں آپریشن کروایا جائے یا نہیں حالانکہ آپریشن سے قبل انیستھیٹسٹ مریض سے نہایت اہم سوالات کرتے ہیں کہ کیا اس سے قبل آپ کا آپریشن ہوا ہے ، کس شے سے الرجی ہے، کسی بیماری میں مبتلا تو نہیں ، سموکنگ کرتے ہیں ،کون سی ادویہ زیر استعمال ہیں ،الکوحل یا منشیات کے عادی تو نہیں وغیرہ وغیرہ اور سرجری سے قبل بے ہوشی کی دوا کب تک اثر کرے گی یا آپریشن میں کتنا وقت صَرف ہو گا ،کب دوبارہ ہوش میں آئیں گے، گلے میں خراش ہو گی ، سماعت پر بھی معمولی اثر پڑے گااور ایسی باتیں سن کر اکثر لوگ پریشان ہو نے کے علاوہ خدشات میں پڑجاتے ہیں کہ اگر آپریشن کامیاب نہ ہوا یا دوا کی مقدار زیادہ ہو گئی یا میں دوبارہ ہوش میں نہ آسکا توکیا ہوگا ؟۔

عام حالات میں اگر کہیں ایکسیڈینٹ ہو جائے تو مریض کو ہوسپیٹل پہنچانے اور ضروری و اہم چیک اپ کے فوراً بعد آپریشن کیا جاتا ہے لیکن اگر کسی صحت مند انسان کو اچانک جسمانی تکلیف پہنچے مثلاً گردے،جگر یا کسی اعضاء کا آپریشن لازمی ہو تو ڈاکٹر اوپر بیان کی گئی ابتدائی باتوں سے مریض کو تفصیلاً آگاہ کرتے اور مخصوص کاغذات پر دستخط کرواتے ہیں تاکہ مریض اپنے ہوش وحواس میں تمام باتوں کو سمجھ اور جان سکے نہ کہ کشمکش میں مبتلا رہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنرل اینستھیزیا کانام سنتے ہی کئی افراد شدید خوف میں مبتلا ہو جاتے اور اپنے آپ پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے ظاہر بات ہے ہر انسان کے اندر خوف پایا جاتا ہے وہ کسی قسم کا کیوں نہ ہو اور خاص طور پر دیکھا گیا ہے کہ کئی افراد آپریشن سے اتنا خوفزدہ نہیں ہوتے جتنا یہ سن کر جان نکل جاتی ہے کہ بے ہوش کیا جائے گا رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین مردوں کے مقابے میں زیادہ ہمت سے کام لیتی ہیں انہیں نہ تو بے ہوشی یا اسکے بعد آپریشن تھیٹر میں کیا ہو گا

قطعاً تشویش میں مبتلا نہیں ہوتیں جبکہ مَردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر وقت کوئی نہ کوئی ان کے آس پاس ہو لیکن ان کی خواہش پوری نہیں کی جا سکتی کیونکہ ہوسپیٹل اور علاج و معالجے کی ریگولیشن کے خلاف ہے اور اس بات پر اکثر حضرات ڈاکٹروں سے جھگڑا بھی مول لیتے ہیں کہ اگر میں ہوش میں نہ آیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا مرنے سے قبل کم از کم مجھے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ تو رہنے دیا جائے اور ڈاکٹرز مسکراتے ہوئے انہیں تسلیاں دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے دورِجدید میں اینستھیزیا پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ مخصوص تربیت اور نئی ادویہ کی بدولت آج انسانی زندگی بچانے کے نناوے فیصد چانس پیدا ہو چکے ہیںگزشتہ دو دہائیوں میں مغربی ممالک میں اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی ترقی پذیر ممالک میں غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز مریضوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ناقص انتظام کے سبب دورانِ آپریشن کئی افراد کی اموات ہو جاتی ہیں۔

Doctors
Doctors

حالانکہ ڈاکٹرز اور انیستھیٹسٹ کا اہم فریضہ ہوتا ہے کہ مریض کو آپریشن سے قبل اور خاص طور پر بے ہوش کرنے سے متعلق تمام باتیں تفصیلاً بتائی جائیں اور آپریشن کے بعد اس وقت تک اسسٹنٹ ڈاکٹر مریض کے قریب رہے جب تک اسے مکمل ہوش نہیں آجاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے آج کل بے ہوشی کی ادویہ تقریباً سو فیصد محفوظ ہیں دس میلین جنرل اینستھیزیا میں صرف ستر افراد کی اموات کے چانس ہوتے ہیںاور زیادہ تر دورانِ آپریشن ڈاکٹرز کی کسی غلطی سے پیش آتے ہیں نہ کہ بے ہوشی کی دوا سے جب تک سرجن مکمل طور پر جنرل اینستھیزیا سے مطمئن نہیں ہوتے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جاتا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے انسان کے اندرونی اعضاء میں انفیکشن ہونے اور ادویہ سے علاج ناممکن ہو تو آپریشن لازمی ہوتا ہے تاکہ انفیکٹڈ اورگان کو کاٹا جائے یا باہر نکال لیا جاتا ہے۔

کئی سال پہلے مریض انیستھیزیا کے باوجود دوران آپریشن تکلیف محسوس کیا کرتے تھے لیکن دور جدید میں ہر انسان بے ہوشی کی دوا پر یقین رکھتا ہے لیکن ڈاکٹرز پر نہیں کیونکہ میڈیا میں آئے دن کوئی نہ کوئی خبر نشر کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر پیٹ میں بلیڈ بھول گیا کٹر بھول گیا حتیٰ کہ نیپکن تک نظر نہیں آیا اور چند ماہ بعد دوبارہ پیٹ کھولنا پڑا۔ اٹھارہ سو چوالیس میں بے ہوشی کا تجربہ ایک ڈینٹسٹ نے اپنے اوپر آزمایا اپنے صحت مند دانت کو بغیر تکلیف کے نکالنے کیلئے مسوڑھے میں بے ہوشی کا انجیکشن لگایا مسو ڑھا سُن ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں سے دانت نکال لیا ۔ دوسال بعد بوسٹن میں ایک مریض کی گردن کا آپریشن کیا گیا پہلی بار اسفنج میں بے ہوشی کی دوا بھگو کر اسے بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن کیا گیا آپریشن کامیاب ہوا اور مریض کا کہنا تھا دوران آپریشن اسے کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی اور یوں جنرل اینیستھیزیا سے سرجری میں انقلاب آگیا،آج کے ترقی یافتہ دور میں آپریشن سے قبل سفینٹا، پروپوفول اور کیورونیم استعمال کی جاتی ہے جو تکلیف سے سے نجات دلاتی اور پٹھوں کو جکڑنے سے محفوظ رکھتی ہے علاوہ ازیں بینزو ڈائیزاپام کا بھی بہت اہم کردار ہے

Operations
Operations

بالترتیب میڈیسن کے استعمال اور آکسیجن کی فراہمی سے مریض خود بخود آنکھیں موند لیتا اور چند سیکنڈ بعد دنیا و مافہیا سے بے خبر ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ایسا بھی ہو تا ہے دوران آپریشن مریض اچانک آنکھیں کھول لیتا ہے ، کئی افراد ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر چیخنا چلانا بھی شروع کرتے ہیں اگر انہیں دوبارہ بے ہوش نہ کیا جائے تو آپریشن جاری نہیں رکھا جا سکتا ایسے واقعات میں اکثر ادویہ یا ڈاکٹر کا قصور نہیں ہوتا بلکہ آپریٹنگ مشینوں میں نقص پیدا ہونے سے ہوتا ہے حالانکہ تھیٹر میں مانیٹر مریض کے تمام اورگان کے فنکشن بتا رہا ہوتا ہے کہ نبض چل رہی ہے بلڈ پریشر نارمل ہے اور مریض گہری نیند میں ہے۔

لیکن کبھی الیکٹرانک سسٹم یا ہوا کے دباؤ کے سبب مشینیں درست فنکشن نہیں کرتیں جس سے مریض کی آنکھ کھل جاتی ہے لیکن ایسے واقعات ایک ہزار میں دو افراد کے ساتھ ہی پیش آتے ہیں بعد از آپریشن مریض کو کچھ دیر کیلئے آپریشن تھیٹر سے منسلک کمرے میں منتقل کیا جاتا ہے اورجب تک مریض کو ہوش نہیں آتا ایک ڈاکٹر یا سپیشل نرس مریض کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور پھر اسے مخصوص وارڈ یا کمرے میں پہنچا دیا جاتا ہے۔نئی تحقیق کے مطابق آج کل میڈیسن اور خاص طور پر آپریشن سے قبل اور بعد میں مریض کے زندہ رہنے کے نناوے فیصد چانس ہوتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کئی افراد بے ہوش ہونے سے اور کئی آپریشن کا نام سن کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن ہم اپنا فرض ذمہ داری سے سر انجام دیتے ہیں اور آخر دم تک کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو کسی بھی قیمت پر بچایا لیا جائے۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر: شاہد شکیل

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post حافظ چاند جنید کے والد کی وفات پراظہار تعزیت کے لئے دوستوں کی آمد کا سلسلہ کے جاری ہے
Next Post الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل
Altaf Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.