yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

گیسٹرو سکوپی

Yes 2 Webmaster January 5, 2016 1 min read
Gastroscopy
Share this:
Gastroscopy
Gastroscopy

تحریر : شاہد شکیل
معدے کی عکاسی کیلئے دنیا بھر میں ڈاکٹر اس مشین کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ معدے کی عکاسی سے ڈاکٹر پیٹ کے اندرونی حصے کو شفاف طریقے سے بذریعہ گیسٹرو سکوپی اورگان دیکھنے کے بعد باآسانی تحقیق کرتے ہیں کہ پیٹ کے اندر کس مقام یاآنتوں میں انفیکشن ہے ،طبی زبان میں اس تحقیق کو ایسو پھیگو گیسٹرو ڈو ڈینو سکوپی کہا جاتا ہے،گیسٹرو سکوپ طب میں ایک ایسا طریقہ ہے جس سے پیٹ کے علاوہ گلے کی غذائی نالی ، معدہ اور دیگر چھوٹی بڑی آنتوں کی تحقیق کی جاتی ہے،بیماری کی تحقیق کیلئے ایک لچکدار باریک پلاسٹک ٹیوب مریض کے گلے اور غذائی نالی میں داخل کرنے کے بعد معدے کے آخری حصے تک پہنچائی جاتی ہے یہ پلاسٹک ٹیوب کئی چینلز سے لیس اور ایک مِنی کیمرے سے منسلک ہوتی ہے جو گلے سے معدے تک سفر کرتی ہے،بذریعہ برقی پاور اور آپٹیکل ڈیوائس ریشے سے معدے میں منتقل کیا جاتا ہے

اس ٹیوب کو مختلف زاویوں سے حرکت کرنے اور مشین کے مختلف آلات سے پیٹ اور معدے کی تصاویر لی جاتی ہیں جو براہ راست مانیٹر پر دکھائی دیتی ہیں اور ڈاکٹر انہیں دیکھنے کے بعد نتائج اخذ کرتے ہیں کہ جسم کے کن اندرونی حصوں میں چوٹ، زخم یا انفیکشن ہے علاوہ ازیں یہ مشین ڈاکٹرز کے لئے مزید کئی آسانیاں پیدا کرتی ہیں مثلاً دوران تحقیق معدے اور آنتوں کے علاوہ غذائی نالی کے کئی نمونے جو ملی میٹر پر مشتمل ہوتے ہیں کیمرے کے توسط اور روشنی کے ذریعے مختلف زاویوںسے مانیٹر پر دیکھا جا سکتا ہے،معدے کی عکاسی اس ضمن میں بھی ڈاکٹرز کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے کیونکہ عمل انہضام کی نالی جو بہت باریک ہوتی ہے اس میں انفیکشن کا تعین کر سکے

علاوہ ازیں مندرجہ ذیل شکایات میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے مثلاً معدے میں جلن،مسلسل متلی اور قے ہونا ،خوراک نگلنے میں تکلیف ، دائمی کھانسی ،پیٹ کے اوپری حصے میں تکلیف،واضح طور پر وزن میں کمی،خون کی قے ہونا،پاخانے میں خون اور انیمیا وغیرہ۔معدے کی عکاسی مشتبہ شکایات میں مثلاً رگوں میں چوٹ ، سوجن کے ساتھ انفیکشن ،غذائی نالی میں روکاوٹ کی جانچ پڑتال کے سبب کی جاتی ہے ان تمام بیماریوں کے علاوہ ڈاکٹر مشکوک نقطوں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد مکمل طور پر شناخت کرنے کے بعد علاج کا مشورہ دیتے ہیں ، معدے کی عکاسی کے ذریعے ڈاکٹرز نہ صرف بیماریوں اور اندرونی زخموں اور چوٹوں کا پتہ لگاتے ہیں بلکہ ان کا فوری علاج بھی کرتے ہیں

بعض ظاہری بیماریوں کا علاج براہ راست کیا جاتا ہے اور دیگر بیماریوں میں متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں معدے کی عکاسی عام طور ڈاکٹر کی پریکٹس میں یا ہاسپیٹل کے ایمر جینسی ڈیپارٹمنٹ میں کی جاتی ہے اور بعد ازاں شاذ و نادر ہی ہاسپیٹل میں قیام کا مشورہ دیا جاتا ہے ،گیسٹرو سکوپی ایک ماہر ڈاکٹر ہی کرتا ہے۔گیسٹرو سکوپی کرنے سے پہلے مریض کے گلے کو سُن کرنا لازمی ہوتا ہے تاکہ پلاسٹک ٹیوب کو گلے میں داخل کرتے ہوئے تکلیف محسوس نہ ہو اور دوران چیک اپ مریض مزاحمت نہ کرے جبکہ کئی مریضوں کی خواہش پر ڈاکٹر زانہیں کچھ دیر بے ہوش رہنے کا انجیکشن بھی دیتے ہیں،پلاسٹک ٹیوب کے مکمل طور پر گلے سے معدے میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹر مانیٹر پر پیٹ کے اندرونی اورگان دیکھتے ہیں اور نتائج ظاہر ہونے کے بعد مریض کو ہوش آنے پر تمام رپورٹ سے آگاہ کرتے اور علاج کا مشورہ دیتے ہیں۔

تشخیص اور علاج سے قبل مریض کو کھانے پینے کی ممانعت ہے لیکن ایک گلاس پانی پینے کی اجازت ہے۔ معدے کی گیسٹرو سکوپی کے بعد مریض کو اکثر ناخوشگوار حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے مثلاً حلق میں جلن،دانتوں میں معمولی تکلیف یا جبڑوں میں کھچا ؤ،گلے میں خراش اور ایک بے چینی یا بے حسی طاری ہو جاتی ہے لیکن کچھ دیر آرام کرنے کے بعد تمام اعضاء نارمل حالت میں آجاتے ہیں،ڈاکٹرز کی ان افراد کو تلقین ہوتی ہے جنہیں بے ہوش کرنے کے بعد ٹیسٹ لیا جاتا ہے کہ بعد از گیسٹرو سکوپی کوئی اہم فیصلے نہیں کر سکتے

کم سے کم بارہ گھنٹے اکیلے نہیں رہ سکتے یا خطرناک سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ممانعت ہے مثلاً ڈرائیونگ یا مشینوں پر کام کرنا وغیرہ۔گیسٹرو سکوپی طبی لحاط سے اہم تشخیصی نظام صحت کے لئے مفید ہے کیونکہ جہاں دیگر مشینیں یا ادویہ مریض کی بیماری کا کھوج لگانے میں ناکام ہو جاتی ہیں وہاں گیسٹرو سکوپی مریض کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Grave Diggers
Previous Post کوئی نہیں ساتھی قبر کا
Next Post زندگی کیا ہے
Life

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.