counter easy hit

سات دیہات میں بھی سوئی گیس کی فراہمی ایک خواب بن گیا

Gas supply in the country

Gas supply in the country

لالہ موسیٰ (سرفراز بٹ )32دیہات کے بعد آب سات دیہات میں بھی سوئی گیس کی فراہمی ایک خواب بن گیا کوٹلہ قاسم خاں سکھ چیناں ، سیدہ براہم ، دینہ چک ، ٹھر گلہ ، شاہ سرمست ، چکوڑی خورد ، جوڑا کے عوام عرصہ تین سال سے اس امید پر ہیں کہ کب ہمیں سوئی گیس کی سہولت ملے کچھ پائپ ڈالے گئے ہیں باقی کے بارے کہا تھا کہ جلد دو انچ پائپ ڈال کرکام شروع ہوگا اور کنکشن دئیے جائیں اہلیاں علاقہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ NA106سے اپیل کرتے ہیں کہ آپکو مینڈیٹ سے کامیابی دلائی آپ نے وعدہ کیا تھا مگر وہ پورا آج تک نہ ہوسکا کچھ دیہا ت میں چار انچ اور دو انچ کے پائپ بے یارو مدد گار پڑے ہیں آنکو ڈالنا وقت کی ضرورت ہے عوامی حلقوں نے اپنے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سے اپیل کی ہے کہ دیہات میں تو جلد کام مکمل کرائیں