امریکا میں 8سالہ بچہ اپنی چار سالہ بہن کی بھوک مٹانے کیلئے اپنے والد کی گاڑی چلا کر برگرریسٹورنٹ پہنچ گیا۔

USA: 8-year-old child driving, police officer also acknowledged
امریکی ریاست اوہائیو میں آٹھ سال کے بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو میکڈونلڈز کا چیزبرگر کھلانے کیلئے اس وقت اپنے والد کی گاڑی گھر کے گیراج سے اس وقت نکالی جب وہ سورہے تھے۔ جیکب کوہلر نامی پولیس افسر نے بچے کے بارے میں بتایا کہ اس نےایک میل تک گاڑی چلائی اور وہ بغیر کسی نقصان کے ریسٹورنٹ تک پہنچ گیا، پولیس افسر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بچے نے دورانِ سفر تمام ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اور کسی قانون کو نہیں توڑا، اس لئے کوئی چارچ فائل نہیں کیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق بچے کا کہنا تھا کہ اس نےیوٹیوب کی مدد سے گاڑی چلانا سیکھی۔








