counter easy hit

کراچی :گارڈن سے خاتون کی لاش برآمد،شناخت ہوگئی

Garden woman's body

Garden woman’s body

کراچی …..کراچی کے علاقے گارڈن سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت خورشید بیگم کے نام سے ہوئی ہے ۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع گھر سے خاتون کی لاش ملی تھی جس کی شناخت 60سال کی خورشید بیگم کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق خاتوں گھر میں اکیلی رہتی تھی ۔آج صبح خورشید بیگم کی بھابھی ملنے آئی تو گھر کا دروازہ کھلا پایا ، اندرجانے پر خاتون کی لاش ملی ۔لاش کے سر پر چوٹ کا بھی نشان ہے ۔تاہم موت کی وجہ جاننے کے لئے پولیس تفتیش کررہی ہے ۔