yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچرا

Yes 2 Webmaster August 8, 2015 1 min read
Karachi Target Killings
Share this:
Karachi Target Killings
Karachi Target Killings

تحریر : انور جمال انور
دو مسلح گروپس میں تصادم کے نتیجے میں ایک اڑتی ہوئی گولی آ کر اسے لگی اور وہ پٹ سے گر کر ہلاک ہو گیا ،،،، اب اس کی لاش سڑک کنارے پڑی تھی ،،، سڑک کے بجائے اسے گلی کہنا زیادہ بہتر ہو گا ،،، اس گلی میں اب سے کچھ دیر بعد دو ایونٹس ہونے والے تھے . ایک نماز دوسرا مشاعرہ ،،،، گلی کے ایک کونے پر نورانی مسجد تھی جس میں عشاء کی اذان ہو چکی تھی امام صاحب کا انتظار تھا ،، دوسرے کونے پر ایم اے ناساز صاحب کا گھر تھا جہاں ماہانہ مشاعرہ منعقد ہونے کو تھا ،،، سنسان گلی ایک لاش کا بوجھ اٹھائے منتظر تھی کہ کوئی آئے اور اس کو ورثاء کے حوالے کرنے کا انتظام کرے ،،،جماعت ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے جب امام صاحب کی سائیکل گلی میں نمودار ہوئی

اس وقت تک ایک نوجوان و نوموز شاعر بھی لاش کے قریب پہنچ چکا تھا ،،، امام صاحب نے سائیکل روکی ،،، انا للہ و انا علیہ راجعون ,, مولوی صاحب نے قرات کی ،، کون ھے یہ بدنصیب شخص ؟ شلوار کے اٹھے ہوئے پائنچوں سے تو دیوبندی معلوم ہوتا ھے . نوآموز شاعر بولا ،، امام صاحب ! یہ ایک انسان ھے ،اچھا ہوا آپ آ گئے ، اسے خون آلود جگہ سے ہٹانے میں میری مدد کریں ،، امام صاحب دو قدم پیچھے ہٹ گئے ، کہا ،، صرف دو منٹ بعد جماعت ھے اگر اسے ہاتھ لگایا تو وضو جاتا رھے گا ، خون کے چھینٹے پڑنے سے کپڑے بھی ناپاک ہوجائيں گے ،،

آؤ پہلے نماز پڑھ لیں پھر اس کا کچھ کرتے ہیں ، شہر میں قتل و غارت تو روز کا معمول ھے ،،،، امام صاحب کے اصرار پر نو آموز لاش چھوڑ کر ان کے ساتھ چل پڑا ، باجماعت نماز ادا کرنے کے بعد اسے توقع تھی کہ اب امام صاحب لوگوں کو اس ناحق قتل کے بارے میں بتائيں گے جس کے نتیجے میں ایک شخص مردہ حالت میں باہر پڑا تھا ،،، مگر ایسا کچھ نہ ہوا ،، انہوں نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیئے اور رٹی رٹائی دعاؤں کے اسٹاک میں سے نکال نکال کر وہی روز مرہ کی دعائيں مانگنے لگے یااللہ ہم سب کو پنج وقتہ نمازی بنا ،،، اپنی اپنی دنیا میں کھوئے ہوئے نمازی بھی تنویمی عمل کا شکار لگ رھے تھے ،،،

ہر دعا کے بعد ،، آمین ،، کہنا نہ بھولتے ،،، نوآموز دعاؤں اور اپنے خیالات کے درمیان گڈ مڈ ہونے لگا ،،،اس کی سوچیں اور امام صاحب کی دعائیں شیر و شکر ھونے لگیں,, یا اللہ ہم سب کو پنج وقتہ نمازی بنا ہر چند کہ مسجد کے باہر ایک بے گور و کفن لاش پڑی ھے ،،، آمین ،،،، ہمیں اپنے نبی کی سچی غلامی عطا فرما ،،، آمین ،،،وہ لاش ایک کچرا چننے والے کی ھے جس کا بڑا سا تھیلا بھی وہیں گرا ہوا ھے ،،، اس تھیلے میں اس کی دن بھر کی کمائی یعنی پلاسٹک کی بوتلیں اور گتے کے ٹکڑے وغیرہ ہو سکتے ہیں ،، یا اللہ دین _ اسلام کی حفاظت فرما ،،، آمین ،،،

نوآموز کے دعا کے لیے اٹھے ہاتھ اچانک گر گئے ،، وہ مسجد سے نکل کر باہر آگیا ،،، انسانوں کی حفاظت کی کسی کو فکر نہیں ،، اس نے حقارت سے سوچا اور ایک بار پھر لاش کی جانب چل پڑا ،،،، لاش اپنے ہی خون میں ڈوبی سوکھ رہی تھی ،،،.. اب اس کے گرد دو تین شاعر اور بھی جمع ھو چکے تھے ،،کیونکہ ایم اے ناساز صاحب کے گھر مشاعرہ شروع ہوا چاہتا تھا ،،، دور دور سے شاعر حضرات پہنچ رھے تھے ،، میاں کس کس لاش کا ماتم کریں ،،، ان میں سے ایک کہہ رہا تھا،، ہر روز جنازہ اٹھتا ھے ،،

دوسرے نے کہا عجیب اتفاق ھے ،، آج ہی میں نے ایک تازہ نوحہ لکھا ھے ،، تیسرے نے کہا ،، ارشاد ہو ،،، پہلے نے کہا ،، نہیں ، یہاں نہیں ،،، نوحہ سنانے کا مزہ تو محفل میں آئے گا ،، دوسرے نے کہا ،، چلیں پھر محفل کا آعاز کرتے ہیں ،، تیسرے نے کہا ،، ہاں ،، ہاں ،، وہ رہا قبلہ ناساز صاحب کا گھر ،، آؤ چلیں ،،،نوآموز چیخ پڑا ،، مگر اس لاش کا کیا ؟ پہلے نے حیرت سے پوچھا ،، یہ بد اخلاق لڑکا کون ھے میاں دوسرے نےجائزہ لیتے ہوۓ کہا ،، یہ بھی شاعر لگتا ھے ،، تیسرے نے کہا ،،

بے شک ! ھے تو شاعر مگر ابھی نوآموز ھے ،، وہ تینوں اسے چھوڑ کر جانے لگے ،،مجبور ہو کر وہ بھی ان کے پیچھے ہو لیا ،، محفل _ شعر و سخن میں پہنچ کر اس نے دیکھا کہ ہر کوئی لاش ، فائرنگ اور قتل کی باتیں ہی کر رہا ھے ،،، اسے خوشی ہوئی ،،، گویا لوگوں کو اپنے جیسے ایک انسان کے مرنے کی پرواہ تھی ،، ایک خاتون شاعرہ نے دبے لفظوں میں کہا ،، اس گلی کے لوگ کتنے بے حس ہیں کہ لاش اٹھانے کے لیے کوئی پولیس کو فون تک نہیں کر رہا ، ،،کسی نے کہا ،، آہستہ بولیں ،، ناساز صاحب بھی اسی گلی میں رہتے ہیں ،،، برا مان جائيں گے ،، باہر ایک انسان کی موت کے باوجود ناساز صاحب کے گھر مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہو گيا ،،، ہر طرف سے واہ واہ اور داد و تحسین کی صدائيں بلند ہونے لگيں ،، ،

نو آموز نے اپنا نام سامعین میں لکھوایا تھا مگر آج نہ وہ کچھ سن رہا تھا نہ کسی کو داد دے رہا تھا ،،اس کے اندر کا غبار بڑھتا ہی جا رہا تھا،،، یہ کیسے لوگ ہیں ،،، ان کا ضمیر کیسے گوارا کر سکتا ھے کہ اپنی تقاریب کو جاری رکھیں ،،،شہر میں ہر روز دس سے پندرہ اموات کے باوجود یہ اپنی محفلوں میں مست ہیں ،،سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ھے کہنے والے لوگ عملی طور پر اتنے مختلف کیسے ہو سکتے ہیں ،،، واہ واہ ،،، کیا کہنے ،،، مکرر ارشاد ،،، بھئ سبحان اللہ ،، بلند آوازیں اس کے دل و دماغ پر ہتھوڑے کی طرح برسنے لگيں ،، یک لخت وہ اٹھ کھڑا ہوا ،،.

مسجد میں دعا کے لیے اٹھے ہاتھوں کا گرنا اور یہاں مشاعرے سے اٹھ جانا ،،، دونوں کی ایک سی کیفیت تھی ،،.،،،، اور وہ کیفیت تھی ،،، شدید نفرت کی ،، جب وہ دوبارہ سڑک کنارے پہنچا تو وہاں سے دور جاتی ہوئی ایک ایمبولینس دیکھ کر اس نے خدا کا شکر ادا کیا .. کچرا چننے والے کا تھیلا وہیں پڑا تھا ،،،جانے کیا سوچ کر اس نے تھیلا کھولا ،،،، تھیلے میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کاغذ کے ٹکڑے وغیرہ تھے ، اس نے اپنی شعر و شاعری سے بھری ڈائری بھی اس کچرے میں شامل کر دی اور آگے بڑھ گیا ،

تحریر : انور جمال انور
03132441801

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Haqqani Network
Previous Post پاکستان حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کرے، امریکا
Next Post ناراض بلوچ قومی دھارے میں آ کر سیاست کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
Dr Abdul Malik Baloch

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.