counter easy hit

گلیات میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (یس ڈیسک) ہزارہ ڈویژن میں رات سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے. گلیات میں مسافروین کھائی پھسلن کی وجہ سے کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثہ ایبٹ آباد میں گلیات کے علاقے باغ بانڈی روڈ پر پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن تھی اس دوران ایک مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور کھائی میں جاگری۔

حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔